اطلاع کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع موصول ہونے کے بعد سکیورٹی فورسز نے پنگلش ترال میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
اس دوران علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پہرے بٹھادیے گئے ہیں اور فورسز کی بھاری نفری علاقے میں تعینات کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فوج کی 42 آر آر اور ایس او جی ترال نے عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بعد گاؤں کا محاصرہ کیا ہے تازہ اطلاع کے مطابق علاقے میں تلاشی کارروائی کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔
اس سلسلہ میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔