ETV Bharat / city

بڈگام: سرچ آپریشن میں فائرنگ، مقامی شخص زخمی - latest news

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے لسی پورہ کھگ میں نامعلوم عسکریت پسندوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ میں ایک عام شہری زخمی ہوا ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
author img

By

Published : Sep 21, 2021, 5:34 PM IST

Updated : Sep 21, 2021, 9:55 PM IST

اطلاع کے مطابق بڈگام کے لسی پورہ کھاگ علاقے میں سکیورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا ہے۔ تاہم عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

زخمی شخص کی شناخت بلال احمد راتھر کے طور پر کی گئی ہے۔ ان کے ٹانگ میں چوٹ آئی ہے۔ زخمی شخص کی حالت اب مستحکم ہے۔

ہم آپ کو بتا دیں وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے لچھم پورہ، درنگ اور کئی اور دیہاتوں کو سکیورٹی فورسز نے اپنے محاصرے میں لے لیا ہے اور بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لچھم پورہ کھاگ علاقے میں کچھ گولیوں کی آواز بھی سنائی دی گئی۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں کچھ عسکریت پسند چھپے ہونے کی اطلاع ہے۔ جموں و کشمیر پولیس،ایس او جی اور 62 آر آر نے ان علاقوں کو محاصرے میں لیا ہے۔

اطلاع کے مطابق ان علاقوں کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو سیل کردیا گیا ہے اور سکیورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔

Last Updated : Sep 21, 2021, 9:55 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.