ETV Bharat / city

ملازمت کا جھانسہ، کمپنی کے خلاف کیس درج

author img

By

Published : Apr 17, 2019, 11:34 PM IST

کرائم برانچ کشمیر نے بیرون ملک میں ملازمت فراہم کرنے کے نام پر نوجوانوں سے بڑی رقومات اینٹھنے کے الزام میں مسرز 'العرفان انٹرنیشنل مین پاور ریسورسز' نٹی پورہ سرینگر کے خلاف معاملہ درج کرکے کارروائی شروع کی ہے۔

علامتی تصویر

ایک سرکاری ترجمان نے بتایا کہ کرائم برانچ کو کرالہ کھڈ کے ظہور احمد اور نور پورہ ترال کے جاوید احمد بٹ کی طرف سے یہ شکایت موصول ہوئی تھی کہ مسرز العرفان انٹرنیشنل نے انہیں بیرون ملک میں ملازمت فراہم کرنے کے نام پر اُن سے بالترتیب ایک لاکھ 70 ہزار اور ایک لاکھ 25 ہزار روپے قطر اورمالدیپ میں ملازمت فراہم کرنے کے نام پر وصول کئے لیکن بعد میں انہیں کہیں بھی ملازمت فراہم نہیں کی گئی اور رقم بھی واپس نہیں کی۔
چنانچہ کرائم برانچ نے اس شکایت کی بنیاد پر معاملہ درج کرنے کے بعد فراڈ کمپنی کے خلاف تحقیقات شروع کی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.