محکمہ انڈسٹریز کی جانب سے منعقدہ اس پروگرام میں اسلامک یونیورسٹی اور مختلف کالجوں سے طلباء نے شرکت کی۔
طلباء کی جانکاری کے لئے وادی کے چند کامیاب انٹرپریونیرئز کے علاوہ انڈسٹریز اور سڈکو کے افسران نے بھی تجارت کی خواہش رکھنے والے طلباء کو اہم مشوروں اور آراء سے نوازا۔ ساتھ ہی انہیں مختلف محکمہ جات کی جانب سے فراہم اسکیموں اور قرضوں کے بارے بھی جانکاری دی گئی۔
اس کے بعد طلباء کو سڈکو لاسی پورہ میں قائم مختلف کارخانوں کی بھی سیر کرائی گئی۔
اس موقعہ پر جنرل منیجر انڈسٹریز چوہدری محمد یاسین نے ای ٹی وی کو بتایا کہ یہ وادی کا پہلا ایسا پروگرام ہے جس میں اس شعبہ کے تئیں چاہ رکھنے والے طلباء کو جانکاری فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں اعتراف کیا کہ وادی میں مختلف اسکیموں کی جانکاری بہت کم ہے۔