ETV Bharat / city

Assam Rifles Saved Life of Trekker فوج کی آسام رائفلز نے بیمار سیاح کی جان بچائی - جموں و کشمیر میں سیاحت

جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں کچھ سیاح ٹریکنگ کی غرض سے نندکول جھیل گئے تھے جہاں ایک سیاح کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر 34 آسام رائفلز کی ٹیم نے اسے فوری طور پر آکسیجن اور دیگر ضروری طبی امداد دے کر اس کی جان بچائی۔ Army Team Saved Tourist's life

Army Team Saved Tourists life
آسام رائلز نے سیاح کی جان بچائی
author img

By

Published : Aug 19, 2022, 7:36 AM IST

Updated : Aug 19, 2022, 10:57 AM IST

گاندربل: 34 آسام رائفلز نے گاندربل کی نندکول جھیل Nundkol Lake in Ganderbal سے ایک بیمار ٹریکر کو بحفاظت ہسپتال پہنچا کر اس کی جان بچائی۔ جمعرات کو فوج کی 34 آسام رائفلز نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں نندکول جھیل کے قریب ایک ٹریکر کی طبیعت بگڑ گئی تھی جس کے بعد 34 آسام رائفلز کی ٹیم نے اسے طبی امداد فراہم کی۔

آسام رائلز نے سیاح کی جان بچائی

ذرائع نے بتایا کہ ایک گروپ 12 ہزار فٹ بلندی پر واقع نندکول جھیل پر ٹریکنگ کرنے گیا تھا جہاں ایک ٹریکر کی طبیعت بگڑ گئی، اس کے بعد گروپ کے دیگر افراد نے فوری طور پر فوج کو اطلاع دی۔ اطلاع ملنے کے بعد آسام رائفلز کے قریبی کیمپ نے فوری طور پر ایک ٹیم کو موقع پر روانہ کیا اور بیمار ٹریکر کو ابتدائی طبی امداد اور آکسیجن فراہم کی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسے بحفاظت ٹرنکھل کے فاریسٹ گیسٹ ہاؤس میں پہنچایا گیا اور انہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد انتہائی احتیاط کے ساتھ اندھیرے کے اوقات میں دشوار گزار علاقے اور خراب موسم سے نکال کر ناراناگ کنگن میں سول انتظامیہ کے میڈیکل آفیسر کے حوالے کر دیا گیا۔ بعد میں مریض کو اسکمز صورہ ہسپتال لے جایا گیا اور اب اس کی حالت مستحکم ہے۔ مقامی لوگوں خاص کر ٹریکر کے ساتھیوں نے فوج کی اس انسان دوستی کے لیے ان کا شکریہ کیا ہے۔

Last Updated : Aug 19, 2022, 10:57 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.