ETV Bharat / city

مسلسل پانچویں جمعہ بھی نماز کی اجازت نہ دینا قابل افسوس: انجمن اوقاف

انجمن اوقاف نے یہ واضح کیا کہ مرکزی جامع مسجد میں نماز جمعہ کی غرض سے آنے والے نمازی کورونا وبا ایس او پیز کا بھر پور خیال رکھتے ہیں، اس کے باوجود لوگوں کو مذہبی فریضہ ادا کرنے سے روکنا درست نہیں ہے۔

انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر
انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر
author img

By

Published : Sep 10, 2021, 7:04 PM IST

انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے مسلسل آج پانچویں جمعہ بھی سب سے بڑی اور مرکزی عبادتگاہوں میں انتظامیہ کی جانب سے نماز کی اجازت نہ دینے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
جاری کردہ اپنے بیان میں انجمن اوقاف نے کہا کہ' 6 اگست کے بعد ایک بار پھر سے مرکزی جامع مسجد سرینگر سمیت آثار شریف درگاہ حضرت بل، روحانی مرکز خانقاہ معلیٰ، آستانہ عالیہ حضرت سلطان العارفین مخدوم صاحبؒ، آستانہ عالیہ خانیار، آستانہ عالیہ نقشبندی صاحب و دیگر کئی اہم مقامات پر لوگوں کو نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے، جس کی وجہ سے عوام میں کافی ناراضگی ہے'۔

بیان میں کہا گیا کہ 'حکام کی جانب سے ایک طرف کووڈ کی آڑ میں کشمیر کی بڑی عبادتگاہوں کو بند کیا جانا اور دوسری جانب پبلک مقامات، پارکس، بازار، اور تعلیمی اداروں کو کھولنے کی اجازت دینا دوہرے معیار کا عکاسی کرتا ہے۔ انجمن اوقاف نے یہ بات پھر واضح کی کہ مرکزی جامع مسجد میں نماز جمعہ اداکرنے آنے والے نمازی COVID-19 ایس او پیز کا بھر پور خیال رکھتے ہیں اس کے باوجود عوام الناس کو مذہبی فریضہ ادا کرنے سے روکنا بالکل درست نہیں۔

اس دوران انجمن نے معروف عالم دین، مجلس احرار ہند کے امیر، ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالتﷺکے مخلص رہنما اور جامع مسجد لدھیانہ پنجاب کے شاہی خطیب و امام مولانا حبیب الرحمن لدھیانوی کے انتقال پُر ملال پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ انجمن نے نظر بند رکھے گئے اپنے سربراہ میر واعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کی جانب سے مرحوم کے خاندان کے اکابرین اور بزرگوں کی جانب سے خطہ پنجاب میں طویل اور مسلسل بے لوث دینی، تبلیغی اور اصلاحی خدمات کے لیے خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ مولانا کی شخصیت اہل پنجاب اور بھارت کے دینی حلقوں کےلیے ایک بڑا خسارہ ہے کیونکہ مولانا مرحوم کی ذات پنجاب کے مسلمانوں کے لیے ایک ڈھال کی حیثیت رکھتی تھی۔

مزید پڑھیں: 'آر ایس ایس، بی جے پی سے جموں و کشمیر کی جامع ثقافت کو نقصان پہنچ رہا ہے'

مولانا لدھیانوی مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی گئی ساتھ ساتھ پسماندگان، اہل پنجاب اور خاص طور پر مرحوم کے بھائی مولانا عثمان لدھیانوی کے ساتھ دلی تعزیتی، ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.