ETV Bharat / city

جموں کشمیر کی صنعتی ترقی کیلئے سنٹرل سکٹر اسکیم کو ملی منظوری - دہشت گردی اورعلیحدگی پسندی

مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر کے صنعتی ترقی کے لیے سنٹرل سیکٹر اسکیم کو منظوری دے دی ہے۔ اقتصادی امور سے متعلق کیبینیٹ کمیٹی نے 28400 کروڑ روپے کی اس اسکیم کو ہری جھنڈی دکھا دی ہے۔

امت شاہ
امت شاہ
author img

By

Published : Jan 7, 2021, 10:54 PM IST

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ 'وزیر اعظم نریندر مودی نے دہشت گردی اورعلیحدگی پسندی کو کنٹرول کرتے ہوئے جموں و کشمیر کی ترقی کی شروعات کر دی ہے۔ امت شاہ نے مزید لکھا کہ مرکزی کابینہ کی جانب سے 28400 کرور روپے کی اسکیم کو منظوری ملنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ مودی جی کے دل میں جموں کشمیر کو کتنا اہم مقام حاصل ہے'۔

امت شاہ نے مذید کہا کہ 'یہ نریندر مودی کی رہنمائی ہے جن کی صدارت میں پہلی بار ایک اسکیم بلاک سطح پر صنعتی ترقی کے لیے پاس ہو رہی ہے۔ اس سے بلاک لیول پر گھریلو مینوفیکچرنگ ہوگی اور نوجوانوں کے لیے نوکری کا راستہ ہموار ہوگا۔ اس کے لیے میں وزیر اعظم کو مبارک باد پیش کرنا چاہتا ہوں۔

امت شاہ نے مذید کہا کہ یہ اسکیم دستکاری، چھوٹی اور درمیانی صنعت کے لیے نعمت ثابت ہوگی۔ اس اسکیم سے چھوٹے اور درمیانہ درجے کے کاروباریوں کو آگے بڑھنے اور کاروباری اکائیوں کی مزید ترقی کی راہ ہموار کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: راجوری: پراسرار حالت میں کئی کووں کی موت

آج جموں و کشمیر کے لیفٹینینٹ گورنر منوج سنہا نے جموں و کشمیر کی صنعتی ترقی کے لیے 24800 کرور روپے والی ایک اسکیم شروع کی ہے۔ گورنر نے کہا کہ 28400 کرور روپے والی یہ اسکیم اب سے 2037 کے لیے ہے۔ اس سے لوگوں میں سرمایاکاری کے تئیں دلچسپی بڑھے گی، ساتھ ہی موجودہ صنعتوں میں توسیع بھی ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.