ETV Bharat / city

کشمیر: شدید گرمی کے بیچ بارش کی پیش گوئی

author img

By

Published : Jul 10, 2021, 2:21 PM IST

محکمہ موسمیات کے مطابق وادیٔ کشمیر میں '11 اور 14 جولائی کو موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے۔'

کشمیر: شدید گرمی کے بیچ بارش کی پیش گوئی
کشمیر: شدید گرمی کے بیچ بارش کی پیش گوئی

وادیٔ کشمیر میں کئی روز سے جاری شدت کی گرمی کے بیچ محکمہ موسمیات نے موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ متعلقہ محکمہ کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں 11 جولائی سے 15 جولائی تک بارشیں متوقع ہیں۔

دریں اثنا محکمہ موسمیات کے علاقائی ناظم سونم لوٹس کا کہنا ہے کہ 'وادی کشمیر میں 10 جولائی سے مانسون ایکٹیو ہو جائے گا اور اس کے بعد 11 جولائی سے اچھی بارشیں شروع ہو سکتی ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'اس دوران دن میں گرمی رہے گی۔ تاہم دوپہر کے بعد بارشوں کا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے۔'

ادھر محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق جموں شہر اور مضافاتی علاقوں میں ہفتے کی صبح موسلا دھار بارشیں ہوئیں جس سے لوگوں کو اگرچہ گرمی کی شدت سے راحت ملی۔ تاہم سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے لوگوں کے عبور و مرور مشکل بن گیا۔

یہ بھی پڑھیں: نیویارک میں طوفانی بارش، معمولات زندگی درہم برہم

گرمائی دارالحکومت سری نگر میں گزشتہ روز کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں گزشتہ روز کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24.0 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

سرحدی ضلع کپواڑہ میں گزشتہ روز کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.8 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا جبکہ قصبہ قاضی گنڈ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور کوکرناگ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بتا دیں کہ وادی کشمیر میں کئی روز سے شدید گرمی نے لوگوں کو بے حال کردیا ہے۔ گرمی سے راحت حاصل کرنے کے لئے جہاں الیکٹرانک آلات جیسے پنکھوں کا وغیرہ کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ وہیں لوگ وادی کے پہاڑی علاقوں اور سیاحتی مقامات کا رخ کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.