بھلیری تھانہ انچارج کیدارمل نے بتایا کہ منگل کی شام ساڑھے سات بجے اطلاع موصول ہوئی کہ گاؤں میں اپنے گھر کے باہر والے حصے میں پرچون کی دوکان کرنے والاشیش رام جاٹ (35) ، اس کی اہلیہ سمن (32) ، بیٹا نیکو (18) اور بیٹی خوشی (06) گھر میں بے ہوش میں پڑے ہیں ۔ آس پاس کسی زہریلی دوا کی بدبو پھیلی ہوئی ہے۔ اس کے بعد تھانہ انچارج پولیس فورس کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے۔ انھوں نے بتایا کہ ان چاروں کو سرکاری اسپتال پہنچایا گیا ہے، جہاں شیش رام اور سمن کو مردہ قرار دیا گیا۔ نیکو او خوشی کی حالت نازک ہونے پر انہیں جے پوربھیجا گیا ۔ بعدازاں نیکو نے جے پور جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ دیا ۔ خوشی جے پور کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہے اور اس کی حالت تشویشناک ہے۔
زہرکھانے سے تین افراد کی موت - نیکو او خوشی کی حالت نازک
شری گنگا نگر: راجستھان کے ضلع چورو میں بھلیری تھانہ علاقہ کے ربیہ گاؤں میں زہریلی دوائی کھانے سے جوڑے اور ان کے بیٹے کی موت ہوگئی، جبکہ ایک معصوم کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔