پولیس ذرائع کے مطابق کل منیش تیواری (21) بھرت نگر میں بجلی کے کھمبے پر چڑھ کر موبائل کمپنی کا کیبل باندھ رہا تھا۔
اسی دوران وہ کرنٹ کی زد میں آگیا، جس سے اس کی جائے وقوع پر ہی موت ہوگئی۔
متوفی موبائل کمپنی میں ٹھیکے دار کے ساتھ عارضی ملازم کے طورپر کام کر رہا تھا۔
پولیس نے معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔