ETV Bharat / city

سہارنپور: آن لائن تعلیم کا نظم

ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے سٹی مجسٹریٹ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ' بچوں کے لیے آن لائن تعلیم کا نظم کیا گیا ہے'۔

UP govt to start online classes across educational institutions

author img

By

Published : Aug 26, 2020, 5:45 PM IST

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس سے جہاں زندگی کا ہرشعبہ متاثر ہوا ہے وہیں تعلیمی سرگرمیاں بھی متاثر ہوئی ہیں۔ تمام تعلیمی ادارے بند ہیں جس کی وجہ سے طالب علموں کا بہت نقصان ہورہا ہے۔ طالب علم کے خسارے کو دیکھتے ہوئے حکومت نے آن لائن تعلیم کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے تحت ڈی ڈی نیوز چینل کے ذریعے ویڈیوز کلاسز نشر کیے جائیں گے۔'

آن لائن تعلیم کا نظم

اس سلسلے میں آج سٹی مجسٹریٹ ایس کے سونی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ معلومات دی۔ انہوں نے بتایا کہ دوردرشن اتر پردیش چینل کے ذریعہ صبح 10 بجے سے رات بارہ بجے تک آن لائن کلاسز چلیں گی'۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایاکہ آن لائن تعلیم کا سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کورونا کاخاتمہ نہیں ہوتا۔ انہوں نے بتایاکہ حالات کے مدنظر فیصلہ لیا جائے گا کہ امتحانات آن لائن کرائے جائیں یا آف لائن اس پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.