ETV Bharat / city

پی اے سی جوان پر شادی کا جھانسہ دے کر جنسی زیادتی کا الزام - انصاف کی فریاد

مراد آباد پی اے سی میں تعینات ایک پولیس اہلکار نے شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی کی عصمت دری کی، لڑکی نے سہارنپور کے مہیلا تھانہ میں پہنچ کر انصاف کی فریاد کی۔

پی اے سی جوان پر شادی کا جھانسہ دے کر جنسی زیادتی کا الزام

author img

By

Published : Dec 16, 2020, 3:36 AM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع سہارنپور میں شادی کا جھانسہ دے کر لڑ کی کے ساتھ عصمت دری کرنے والے ایک پولیس اہلکار کے خلاف متاثرہ لڑکی نے شکایت درج کرائی ہے، مزید لڑکی کا الزام ہے کہ پولیس اہلکار اسے جان سے مارنے کی دھمکی بھی دے رہا ہے۔ نوجوان سہارنپور کا رہنے والا ہےجو فی الوقت پی اے سی میں مرادآباد تعینات ہے۔

پی اے سی جوان پر شادی کا جھانسہ دے کر جنسی زیادتی کا الزام

تفصیل کے مطابق متاثرہ لڑکی نے مہیلا تھانہ پہنچ کر پولیس اہلکار کے خلاف جنسی استحصال کا الزام عائد کیا ہے، لڑکی اترکاشی کی رہنے والی ہے جس کا تقریباً ایک سال قبل فیس بک کے ذریعہ سہارنپور کے رہنے والے مرادآباد میں تعینات پولیس اہلکار سے دوستی ہوئی تھی، یہ دوستی پیار میں بدلی اور بات شادی تک پہنچ گئی، جس کے بعد لڑکے نے لڑکی کے ساتھ جسمانی تعلقات بھی قائم کیے اور جب لڑکی نے شادی کا دباؤ بنایا تو پولیس اہلکار نے اس کے ساتھ شادی کرنے سے صاف انکار کردیا جس کے بعد لڑکی اپنے اہل خانہ کے ساتھ سہارنپور میں واقع مہیلا تھانہ پہنچی اور شکایتی مکتوب دیکر انصاف کی فریاد کی۔

متأثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ تقریباً ایک سال قبل فیس بک کے ذریعہ پارول کمار عرف پنکج نام کے نوجوان کے ساتھ فیس بک کے ذریعہ دوستی ہوئی تھی، نوجوان نے اس سے شادی کرنے کی بات کہہ کر جسمانی تعلقات قائم کیے، مگر اب نوجوان کسی دوسری لڑکی کے ساتھ شادی کرنے جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: بنارس کے گھاٹوں پر غیرملکی پرندوں کا خوبصورت نظارہ

اس کی اطلاع ملتے ہی لڑکی سہارنپور کے مہیلا تھانہ پہنچی اور مرادآباد میں تعینات پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ قائم کرکے انصاف کی فریاد کی لڑکی نوجوان سے شادی کرنے پر بضد ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.