اس موقعے پر انہوں نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ' مرکزی اور ریاستی حکومت کورونا وائرس جیسی وبا کو روکنے کے لیے مسلسل کوشش کررہی ہے'۔
انہوں نے کہا کہ' اب ہمیں اپنی طرز زندگی بدلنی ہوگی اور کورونا کے ساتھ ہی جینا پڑے گا، جس طرح ہم بارش میں چھتری اور سردی کے دنوں مفلر کا استعمال کرتے ہیں ٹھیک اسی طرح کورونا وائرس سے بچنے کے لیے اب ہمیں ماسک لگانا ہوگا، سماجی دوری کا خاص خیال رکھنا ہوگا'۔
انہوں نے کہا کہ' سہارنپور میں کورونا ٹیسٹنگ لیب کا کام جلد شروع ہوگا۔ ٹیسٹنگ لیب کا الگ گیٹ ہونا چاہیے۔
سریش کّھنا نے مزید کہا کہ' انہوں نے کورونا وائرس مریضوں کے لیے الگ گیٹ بنانے کا حکم دیا ہے اور دیگر مریضوں کے لیے الگ گیٹ بنانے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کورونا کے علاوہ باقی مریضوں کا بھی خیال رکھنا ہے، انہوں نے ایمرجنسی کے لیے بھی ہدایت دی۔