ETV Bharat / city

'قرآن کا ایک ایک حرف سچا ہے'

فتویٰ آن لائن سروس کے چیئر مین مولانا مفتی ارشد فاروقی نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کو وسیم رضوی کی اس عرضی کو فوراً خارج کردینا چاہئے۔

author img

By

Published : Mar 13, 2021, 8:30 AM IST

petition
petition

وسیم رضوی کے ذریعہ سپریم کورٹ میں عرضی دیکر (نعوذ باللہ) قرآن پاک سے 26 آیات کو حذف کرنے کے مطالبے پر تمام مکاتب فکر کے علماء، دینی شخصیات نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن کریم کے پارہ میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ ہم نے اس کلام کو نازل کیا اور ہم ہی اس کی حفاظت کرنے والے ہیں۔

وسیم رضوی ذہنی دیوالیہ پن کا شکار

دیوبند کے علماء کرام اور دیگر شخصیات نے وسیم رضوی کی جہالت آمیز حرکت پر اپنے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالت عظمیٰ کو وسیم رضوی کی اس عرضی کو فوراً خارج کردینا چاہئے۔

اس سلسلے میں فتویٰ آن لائن سروس کے چیئرمین مولانا مفتی ارشد فاروقی نے وسیم رضوی کی شیطانی حرکت پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے خالص شر انگیزی پر مبنی قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ بے دین شخص نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ قتل و غارت گری کر کے بزور شمشیر اسلام کو پھیلانے کے لئے ایسا کیا گیا ہے، مقدس ہستیوں پر یہ الزام عائد کرنا کہ ان تینوں نے مل کر قرآن کریم میں اضافہ کیا ہے جبکہ اس وقت لاکھ سے زیادہ صحابہ کرام موجود تھے، انہوں نے کہا کہ ایسا کیسے ہو سکتا ہے۔ تین افراد قرآن کریم میں حذف و اضافہ کریں اور لاکھوں مسلمان اس کو برداشت کرلیں۔

مولانا مفتی ارشد فاروقی نے کہا کہ وسیم رضوی نے جو مذموم حرکت کی ہے۔ اس کو غلاظت سے تعبیر کیا جانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ وہ بد دین شخص ہے جس کو شیعہ علماء نے دین سے خارج قرار دے رکھا ہے لیکن ہم وسیم رضوی کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ توبہ کریں کہ اپنے پیدا کرنے والے کو مانیں اور جس کتاب کا ایک ایک حرف سچا ہے اور ناقابل تحریف ہے اس پر ایمان لائیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا گواہ ہے کہ عظیم و مقدس شخصیات کی شان میں گستاخی کرنا بہت بڑا جرم اور ناقابل معافی گستاخی ہے جس کی پاداش میں انہیں قانونی عدالتوں سے سزا مل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وسیم رضوی نے جس عدالت میں مذکورہ عرضی دائر کی ہے وہاں کے فاضل جج اور بینچ زیادہ سمجھدار اور حق و باطل میں تمیز کرنے والے ہیں اس لئے وہ فیصلہ لینے میں جلدی کریں اور اس طرح کی فضولیات کو کوڑے دان کی نذر کردیں جس کے باعث ماحول خراب ہونے کا اندیشہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے لوگ سخت سزا کے قابل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.