ETV Bharat / city

دیوبند: کورنا مریضوں کی تعداد میں اضافہ - ڈرون کیمروں سے نگرانی

ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے تاریخی شہر دیوبند میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ دردج کیا جارہا ہے۔

deoband city seal due to coronavirus
متعلقہ تصویر
author img

By

Published : Apr 20, 2020, 10:15 AM IST

دیوبند میں کورونا مریضوں کی تعداد 41 تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے بعد انتظامیہ نے پورے شہر کو سیل کردیا ہے ا ور ڈرون کیمروں سے نگرانی کی جارہی ہے۔

ویڈیو

آج ضلع مجسٹریٹ اور ایس ایس پی بھی دیوبند پہنچے سیل کیے گئے علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے علاقائی افسران کو ضروری ہدایت دیں۔

تفصیل کے مطابق دیوبند میں گذشتہ 24گھنٹوں کے درمیان 28 مریض کورونا پازیٹیو ملے جس کے بعد دیوبند میں اب کورونا سے متاثر تعداد 41 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ ان کے رابطہ میں آئے سینکڑوں افراد کورینٹائن ہیں۔ اس سے یہاں اور زیادہ مریضوں کی تعداد میں اضاضہ ہونے کے امکانات پیداہوگئے ہیں۔ وہیں دیوبند میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی تعداد میں اضافہ کو لے کر انتظامیہ کی پیشانی پر فکر اور پریشانی صاف نظر آرہی ہے۔

پورے دیوبند کو انتظامیہ نے پوری طرح سیل کرکے چوک چوراہوں اور دیوبند سرحدوں بند کردیا گیا ہے۔ افسران گشت لگاکر لوگوں سے اپنے گھروں میں رہنے کی اپیل کررہے ہیں۔

ڈی ایم اور ایس ایس پی نے لوگوں سے اپنے گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔ دوسری جانب گزشتہ 24گھنٹوں میں 28کورونا پازیٹیو کیس آنے کے بعد محکمہ صحت کی ٹیم میں افراتفری مچی ہوئی ہے اور محکمہ کی ٹیم مذکورہ لوگوں کے رابطہ میں آئے دیگر افراد کی تلاش میں لگ گئی ہے۔ دیوبند میں اب خوف کا ماحول پیداہوگیا ہے، کئی علاقوں میں لوگ بذات خود چھوٹی چھوٹی گلیوں اور اپنے گھروں کے باہر بھی بالیاں وغیرہ لگاکر راستوں کو بند کرتے ہوئے نظر آئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.