ETV Bharat / city

دارالعلوم دیوبند کی عوام سے اپیل

نظام الدین مرکز میں پروگرام کے دوران شامل ہونے والے تبلیغی جماعت کے افراد کو رضاکارانہ طور پر انتظامیہ کے سامنے پیش ہونے کو کہا، حکومت سے قانونی شکنجہ کے بجائے علاج کے موثر اقدامات کرانے کی اپیل کی ہے۔

author img

By

Published : Apr 5, 2020, 4:58 PM IST

administration
administration

سہارنپور کے دیوبند میں واقع معروف دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند نے کورونا وائرس سے نپٹنے کی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے حکومت وانتظامیہ کا تعاون کرنے اور بلاجھجک طبی معائنہ کرانے کی اپیل کی ہے۔

دارالعلوم دیوبند نے جاری کی اپیل
دارالعلوم دیوبند نے جاری کی اپیل
دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے دارالعلوم دیوبند کی جانب سے اپیل جاری کی، جس کی اطلاع میڈیا ترجمان اشرف عثمانی نے دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس (کووڈ -19) اس وقت ایک عالمی مسئلہ بنا ہوا ہے، دنیا کے بہت سے ممالک اس کی زد میں ہیں، ہندوستان میں بھی یہ وبائی مرض بیرونِ ممالک سے آگیا ہے، اس لیے اپنے اور اپنے معاشرہ کے تحفظ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہرلحاظ سے ضروری ہے۔
ظام الدین مرکز میں پروگرام کے دوران شامل ہونے والے تبلیغی جماعت کے افراد کو رضاکارانہ طور پر انتظامیہ کے سامنے پیش ہونے کو کہا

انہوں نے ملک میں پولیس اور ڈاکٹروں پر ہورہے حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی عوام طبی معائنہ کرانے میں سرکاری عملے کے ساتھ مزاحمت کے بجائے تعاون کا معاملہ کریں۔

ابوالقاسم نعمانی نے خصوصی طورپرتبلیغی جماعت سے وابستہ اُن افراد سے بھی اپیل کرتے ہوئے کہا جو تبلیغی جماعت کے لوگ یکم مارچ کے بعد مرکز جاکر آئے ہوں، اب وہ کہیں بھی ہوں، رضاکارانہ طور پر خود آگے آئیں اور مقامی انتظامیہ سے رابطہ کرکے کورونا وائرس سے متعلق اپنا طبی معائنہ کرائیں، بیباکی اور ذمہ داری سے کام لیں، حالات کا مقابلہ کریں، اس طرح کئی قسم کے اندیشوں کا سدباب کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دارالعلوم د یوبند کے مہتمم نے سخت رخ اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تبلیغی جماعت کے مرکز حضرت نظام الدین کے جو احوال ابھی تک سامنے آئے ہیں وہ ہراعتبار سے تشویشناک ہیں۔ ایسی سخت اور آزمائش کی گھڑی میں جب پوری دنیا کورونا وائرس سے پیدا شدہ وبائی مرض کا مقابلہ کر رہی ہے، ہمارے ملک کے چند پراگندہ ذہن عناصر اس میں بھی مذہبی منافرت کا زہر گھول رہے ہیں، ہم ایسے عناصر کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور حکومت ہند سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس سلسلے میں حقیقت پسندی سے کام لیتے ہوئے اور سنجیدہ جد وجہد کے ساتھ ایسے عناصر (بالخصوص میڈیا) پر قدغن لگائے جو ماحول کو خراب کرنے پر لگے ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ملک اور بیرون کے افراد جو کرونا وائرس کی زد میں آگئے ہیں، ان پر قانونی شکنجہ کسنے کے بجائے انسانی رشتوں کا فرض نبھاتے ہوئے ان کے علاج اور راحت رسانی کے موثر اقدام کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.