ETV Bharat / city

ٹرک پلٹنے سے میاں بیوی سمیت چھ مزدور ہلاک، متعدد زخمی - ہلاک

ریاست مدھیہ پردیش کے چھترپور ضلع میں ایک دلدوز سڑک حادثے میں چھ مزدور ہلاک اور دو درجن سے زیادہ زخمی ہو گئے ۔

ٹرک پلٹنے سے میاں بیوی سمیت چھ مزدور ہلاک، متعدد زخمی

author img

By

Published : May 16, 2020, 7:53 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے ساگر ڈویزن کے چھترپور ضلع کے بکسواہا تھانہ علاقہ میں ہفتے کی صبح ایک ٹرک کے پلٹ جانے سے اس میں سوار چھ مزدوروں کی موت ہوگئی جبکہ دو درجن سے زیادہ زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مہاراشٹر کے پالدھر ضلع سے اترپردیش کی طرف جا رہا کپڑے سے لدا ٹرک چھترپور ضلع کے بکسواہا تھانہ علاقہ کے سیمرا پل کے نزدیک پلٹ گیا۔

حادثہ میں ٹرک میں سوار چھ مزدوروں میں سے پانچ کی موقعے پر ہی موت واقع ہو گئی جبکہ 17سالہ ایک لڑکی اسپتال میں علاج کے دوران فوت ہو گئیں جبکہ تقریباًً دو درجن لوگ زخمی ہوگئے، جنہیں ساگر ضلع کے بنڈا کے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

مرنے والوں میں سے ایک کی شناخت گڑیا کے طور پر پہلے ہی ہوگئی تھی جبکہ منصور علی، اسما علی، چنکی، لال وتی یادو اور رام شرن یادو کی کچھ دیر بعد شناخت ہوسکی۔ ان میں لال وتی اور رام شرن میاں بیوی ہیں۔

حادثے میں زخمی 16مزدوروں کو پہلے ساگر ضلع کے بنڈا لے جایا گیا، جہاں سے ساگر ضلع اسپتال ریفر کر دیا گیا۔ تمام مزدور اترپردیش کے سدھارتھ نگر اور کانپور کے رہنے والے ہیں، جو لاک ڈائون کے سبب مہاراشٹر کے پالدھر ضلع میں پھنسے ہوئے تھے اور اب اپنے گھر واپس جا رہے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.