ETV Bharat / city

غریب والدین پر اپنی نومولود بچی کو بیچنے کا الزام - چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کی مداخلت

دارالحکومت رانچی میں انسانیت کو شرمسارکرنے والی ایک خبر سامنے آئی ہے۔ یہاں غربت سے پریشان ایک والدین نے اپنی نومولود بچی کو 30 ہزار روپے میں فروخت کردیا۔ بچی کو بیچنے میں ہمسایہ نے بھی کردار ادا کیا ہے ۔ سی ڈبلیو سی نے اس سارے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

غریب والدین پر اپنی نومولود بچی کو بیچنے کا الزام

author img

By

Published : May 29, 2020, 10:26 AM IST

ریاست جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی میں ایک غریب جوڑے کا اپنی ایک نومولود بچی کو فروخت کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ایک ماہ کی اس بچی کو 30 ہزار روپے میں فروخت کیا گیا ہے۔

اگرچہ بچی کے والدین غربت سے تنگ آکر بچی کو ایک بے اولاد جوڑے کے حوالے کرنے کی باتیں کررہے ہیں۔ جبکہ اس معاملے متعلق ساری باتیں چائلڈ ویلفیئر کمیٹی اور پولیس کو ہو چکی ہے۔

کیس کے تعلق سے سی ڈبلیو سی کی صدر روپا ورما نے کہا کہ وہ ریسکیو کے ذریعے بچی کو اپنے کا قبضہ میں لیں گی۔ خرید و فروخت کی تصدیق پر ایف آئی آر بھی درج کی جاسکتی ہے۔

اگر بچی کی خریداری اور فروخت نہیں کی گئی ہے تو گود لینے کے عمل کی چھان بین کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق نامکم بلاک کے پرانا ہلھنڈ میں رہنے والے پریم سکھ بودرا کی تین بیٹیاں تھیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ 28 روز قبل اس کی چوتھی بیٹی پیدا ہوئی تھی۔ غربت کی وجہ سے بیٹیوں کی پرورش میں دشواری کا حوالہ دیتے ہوئے اس نے اس بچے کو نامکم کے ساملونگ گرجا کوچہ کے رہائشی الیکزینڈر خلخو کو بچی سوپ دی۔

سی ڈبلیو سی اور پولیس کو 30 ہزار روپے میں بچی کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے بارے میں معلوم ہوا، بچی کو بیچنے میں ہمسایہ نے دلال کا کردار ادا کیا تھا یہ بات بھی اب منظرعام پر آرہی ہے۔ سی ڈبلیو سی نے اپنی تفتیش شروع کردی ہے۔

اسی دوران سی ڈبلیو سی کی صدر روپا ورما نے کہا کہ بچی کو بغیر طریقہ کار اپنائے گود نہیں لیا جاسکتا۔ اگر خرید و فروخت کا معاملہ سامنے آیا تو ایف آئی آر درج کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.