عوامی آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت مرکزی وزیر اشونی کمار چوبے نے ضلع رامبن کا دورہ کرکے پنچایت کے منتخب نمائندوں اور عوامی حلقوں سے بات کرکے ان کے مسائل سنے۔
اس موقع پر وزیر نے کانفرنس ہال میترا رامبن میں عوامی آؤٹ ریچ پروگرام کی صدارت کے بعد نمائندوں سے کہا کہ 'وزیر اعظم نریندر مودی نے انہیں عوامی مسائل سننے اور زمینی سطح پر عوام کے لئے چلائی جانے والی اسکیموں کا جائزہ لینے کے عوامی آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت یہاں بھیجا ہے۔
اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ وہ بہت خوش ہیں۔ چونکہ جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد ملک کے بقیہ حصوں کی طرح جموں و کشمیر میں بھی یکساں تعمیر و ترقی ہورہی ہے اور خاص طور پر ضلع رامبن کے لوگوں کو 'پردھان منتری آواس یوجنا' کے ساتھ ساتھ دوسری اسکیموں کا فائدہ مل رہا ہے۔