ریاست جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں دریا چناب کی طغیانی کے باوجود چھوٹے بچے اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر دریائے چناب میں نہا رہے ہیں۔
جبکہ خط چناب کے تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے شہریوں کو خطرے سے آگاہ کرتے ہوئے ضلع پولیس سربراہان کو مناسب اور کارگر اقدامات کرنے کے حکم جاری کیا تھا مگر پولیس نے اس حکم کو خاطر میں نہ لانے کی ضرورت سمجھتے ہوئے چھوٹے بچوں کو کھلی ڈھیل دے رہی ہے جس کی وجہ کسی بھی وقت ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے۔
بچوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بڑھتی گرمی کی وجہ سے وہ دریا چناب میں ٹھنڈے پانی سے نہا کر راحت محسوس کرتے ہے۔
گزشتہ سال ایک چھوٹا بچہ سمیت دو افراد دریا چناب کی تیز لہروں میں بہہ کر ڈوب گئے تھے آج تک ان کی لاش کو بازیاب نہیں کیا جا سکا۔