ETV Bharat / city

راجوری: گمشدہ لڑکی ابھی تک بازیاب کرنے میں انتظامیہ ناکام

جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں کے بس اسٹینڈ سے 13 اگست کو ضلع راجوری کے دلوگڑھ سے تعلق رکھنے والی ایک مسلم لڑکی لاپتہ ہوئی تھی۔

راجوری:گمشدہ لڑکی ابھی تک بازیاب کرنے میں انتظامیہ ناکام

author img

By

Published : Sep 18, 2021, 4:41 PM IST

ضلع راجوری کی پنچایت دلوگڑھ سے تعلق رکھنے والی ایک مسلم لڑکی جو کہ 13 اگست کو جموں بس اسٹینڈ سے لاپتہ ہوئی تھی۔ لڑکی کے اہل خانہ نے لڑکی کی گمشدگی رپورٹ پولیس اسٹیشن پکہ ڈنگہ جموں میں درج کرائی تھی، تاہم لڑکی کے لواحقین کے مطابق پولیس تھانہ پکہ ڈنگہ جموں میں بیشتر بار چکر لگانے کے باوجود پولیس لڑکی کو بازیاب کرنے میں ناکام ہوئی ہے۔

لڑکی کے لواحقین کے مطابق ضلع انتظامیہ کی یقین دہانی کے باوجود لڑکی کو بازیاب نہیں کیا گیا۔

وہیں لڑکی کے لواحقین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ لڑکی کو اغواہ کرنے میں کچھ آر ایس ایس کے لوگوں کا ہاتھ ہے، جس کی وجہ سے پولیس بھی لڑکی کو بازیاب کروانے میں ناکام ہوئی ہے۔

مقامی سرپنچ پرویز احمد نے بتایا کہ "15 اگست سے لیکر آج تک جموں پولیس کے پاس چکر لگائے جارہے ہیں، مگر کسی نے بھی ہماری کوئی بات نہیں سنی۔"

ان کے مطابق ایس ایس پی جموں کے دفتر کے چکر کاٹ کاٹ کر تھک چکے ہیں، مگر مسئلے کا حل نہیں نکل پایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چند روز قبل جب احتجاج کیا گیا تھا تو ضلع انتظامیہ راجوری نے یقین دلایا تھا کہ بہت جلد لڑکی واپس مل جائے گی، مگر ایک ماہ گزر جانے کے بعد بھی لڑکی کا کوئی پتہ نہ چل سکا۔

وہیں اسلامک ویلفیئر آرگنائزیشن نے پیر کو ضلع ہیڈ کوارٹر میں پُرامن احتجاج کرنےکا بھی اعلان کیا ہے۔ ان کے مطابق پُرامن احتجاج تب تک جاری رہے گا جب تک لڑکی بازیاب نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں:'سال 2020 میں یو اے پی اے کے تحت جموں و کشمیر میں سب سے زیادہ کیسز درج'

وہیں علاقے کے چند معززین نے بتایا کہ سماج دشمن عناصر ایسی حرکت کرکے ضلع راجوری میں ہندو مسلم بھائی چارے میں خلل پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے جموں پولیس سے اپیل کی کہ گمشدہ لڑکی کو جلد بازیاب کرواکر لواحقین کے حوالے کردیا جائے، تاکہ علاقے میں امن برقرار رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.