رامبن: جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں میونسپل کونسل بانہال کی گزشتہ کمیٹی کے خلاف پیش کی گئی عدم اعتماد کی قرار داد کے بعد آج الیکشن آفیسر رامبن مسرت الاسلام نے تحصیلدار بانہال کو پرزاڈینگ افیسر مقرر کر کے نے نئی کونسل کا انتخاب عمل میں لایا۔Election of new council in Ramban
مذکورہ انتخاب میں جہانگیر احمد وانی کو بانہال میونسپل کمیٹی کا صدر اور شاہدہ خان کو نائب صدر کے طورپرمنتخب کیا گیا۔میونسپل کمیٹی صدر عہدے کے لئے دو کونسلر کو نامزد کیا گیا تھا، جن میں سابق صدر فاروق احمد وانی اور جہانگیر احمد وانی فہرست میں شامل تھے ۔
اس دوران آج ضلع الیکشن افسر رامبن کی جانب سے میونسپل کونسل بانہال میں کمیٹی کے صدر کے انتخابات کروانے کا احکامات صادر کئے تھے جس کی ووٹنگ مکمل کرنےکے بعد جہانگیر احمد وانی کو سات ووٹوں میں سے 6 ووٹ حاصل ہوے جبکہ سابق صدر فاروق احمد وانی شکست ملی۔
مزید پڑھیں:DC Ramban visits District Hospital : ڈپٹی کمشنر نے رامبن ہسپتال کا اچانک معائنہ کیا
نو منتخب کمیٹی صدر کے عہدے پر فائز ہونے کے بعد جہانگیر احمد وانی نے کونسلرز کو یقین دہانی کرائی کہ وہ سبھی کونسلرز کو ساتھ لیکر رامبن قصبہ کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کریں۔