امیرآباد ترال میں محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے ایک گرام سبھا کا انعقاد کیا گیا، جس میں تقریبا تمام متعلقہ محکمہ کے افسران نے بھی شرکت کی، پروگرام کے دوران امیر آباد کی عوام جن مرد و خواتین شامل تھیں انہوں نے اپنی شکایات افسران کے سامنے رکھیں۔
عوام کی شکایات سننے کے بعد افسران نے انہیں یقین دلایا کہ ان کے مطالبات ترجیحی بنیاد پر حل کرائے جائیں گے۔
گرام سبھا میں شامل لوگوں نے اسے ایک اچھی پہل قرار دیا، تاہم ان کا کہنا تھا کہ جو کام منصوبہ میں رکھے گئے ہیں انہیں ترجیحی بنیاد پر حل کرایا جائے، ورنہ اسے فضول مشق تصور کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: ترال: سائبر سکیورٹی سے متعلق بیداری پروگرام
اس موقع پر محکمہ دیہی ترقی کے ایک عہدیدار فاروق احمد نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ کاشتکاری کا سیزن عروج پر ہونے سے زیادہ لوگ گرام سبھا میں شرکت نہیں کرسکے تاہم جو بھی لوگ شریک ہوئے ہیں انھوں نے اپنی تجاویز سامنے رکھی ہیں جن پر غور کیا جائے گا۔