ضلع مجسٹریٹ رامبن ناظم زئی خان نے کہا ہے کہ 28 مارچ سے ضلع رامبن میں ہر ایک کے گھر راشن پہنچایا جائے گا۔انتظامیہ نے یہ اقدام کوروانا وائرس کے پیش نظر اٹھایا ہے، رامبن راشن ڈپو میں ہجوم نہ ہو جس کے لیے انتظامیہ نے یہ فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ ملک کے وزیراعظم نریندر مودی نے ملک بھر میں 21 روز تک لاک ڈاون کا اعلان کیا ہے۔نریندر مودی نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے سماجی دوری واحد ذریعہ ہے۔
عالمی وبا کے پیش نظر مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ضلع رامبن میں دفعہ 144 نافذ کیا گیا ہے 4 یا اس سے زیادہ لوگوں کو ایک جگہ جمع ہونے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔
ضلع رامبن کے قصبہ رامبن، بانہال، بٹوٹ کے علاوہ سب ڈویژن گول اور رامسو کے علاقوں میں خار دار تاریں بچھائی گئی ہیں اور لوگوں کی نقل و حمل پر پوری پابندی عائد کی گئی ہے۔