ETV Bharat / city

Sub District Hospital Mandi: او پی ڈی عمارت کی تعمیر میں تاخیر سے عوام کو مشکلات - sub district hospital opd building incomplete

جموں و کشمیر میں پونچھ کے سب ضلع ہسپتال منڈی Sub District Hospital Mandi میں او پی ڈی عمارت OPD building کی عدم تکمیل سے مریضوں کے علاوہ ہسپتال عملے کو مشکلات پیش آرہی ہیں۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے فوری طور پر او پی ڈی عمارت کو تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

او پی ڈی عمارت کی تعمیر میں دیری سے عوام کو مشکلات

author img

By

Published : Dec 9, 2021, 5:37 PM IST

پونچھ میں تحصیل منڈی کے غلام احمد گنائی میموریل سب ضلع ہسپتال Sub District Hospital Mandi میں او پی ڈی عمارت OPD building کی تعمیر کا کام گزشتہ دو سال قبل شروع ہوا تھا تاہم آج تک عمارت تعمیر نہیں ہوئی ہے جس کی وجہ سے ہسپتال عملہ کے علاوہ مقامی افراد کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

او پی ڈی عمارت کی تعمیر میں دیری سے عوام کو مشکلات

ہسپتال کے بالکل سامنے او پی ڈی کےلیے نئی عمارت کی تعمیر کا کام عرصے سے جاری ہے جو ابھی تک تکمیل کو نہیں پہنچا ہے اور ادھورا پڑا ہے جس پر مقامی لوگوں نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں کی تعمیر کےلیے اگر اتنی تاخیر ہوگی تو دیگر ترقیاتی کاموں کا کیا حال ہوگا۔

سماجی کارکن فاروق احمد خان اور محمد تقی نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ و لیفٹنٹ گورنر سے غلام احمد گنائی میموریل سب ضلع ہسپتال منڈی کی او پی ڈی عمارت کے تعمیری کاموں کو جلد مکمل کرانے کا مطالبہ کیا تاکہ عوام اور ہسپتال عملہ کو ہونے والی پریشانیوں کو دور کیا جاسکے۔

اس سلسلہ میں جب بلاک میڈیکل آفیسر منڈی نصرت النساء بھٹی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ فی الحال کووڈ وارڈ، ٹیسٹ اور ویکسینیشن کے لیے الگ الگ وارڈ مختص کیا گیا ہے جس کی وجہ سے دیگر شعبہ جات کے لیے جگہ کی کمی کو محسوس کیا جارہا ہے۔ ڈاکٹروں کو بھی مریضوں کی تشخیص کےلیے مشکلات پیش آرہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

BSF Jawan Dies Of Cardiac Arrest: پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں بی ایس ایف انسپکٹر حرکت قلب بند ہونے سے فوت

وہیں محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے ایگزیکٹو انجینئر نے بتایا کہ او پی ڈی عمارت کی تعمیر کے لیے 1.80 کروڑ روپئے منظور کئے گئے لیکن ابھی تک 50 فیصد کام بھی مکمل نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فنڈز کی کمی کی وجہ سے عمارت کے تعمیری کام تاخیر ہوگئی ہے۔ جیسے ہی فنڈز جاری کئے جائیں گے فوری طور پر عمارت کا کام مکمل کرلیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.