وکلاء حضرات ذیلی عدالت کمپلیکس کے احاطہ جمع ہوئے اور پرامن احتجاج کرکے انصاف کے نعرے لگاتے رہے، وکلاء نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'وکلاء کی غیر معینہ ہڑتال سے پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے پچھلے بیس دنوں سے ملزمان جیلوں میں بند ہیں'۔
ضلعی بار ایسوسی ایشن کے صدر ایڈوکیٹ تصدق حسین ملک نے غیر مدت کی ہڑتال کی کال کی حمایت کرتے ہوے کہا کہ رامبن بار ایسوسی ایشن وکلاء کے تین اہم مطالبات کے حق میں حکومت کی جانب سے مطالبات تسلیم کیے جانے تک غیر معینہ مدت کی ہڑتال پر ہے۔
وہ عدالتوں کا کام کاج تب تک نہیں کریں گے جب تک زمینوں کے اندراج، ٹریفک چالان اور ٹربیونل مقدمات کا کام کاج واپس عدالتوں میں نہ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ سرکار نے جو مجسٹریٹ اندراج کے لیے تعینات کیے ہیں آج تک ایک بھی رجسٹریشن نہیں ہوئی ہے جس کی وجہ سے لوگ بھی پریشان ہے۔