قومی شاہراہ سے نکل کر قصبہ قدیم سے ہوتے ہوئے ضلع اسپتال رام بن، ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس، رامبن پولیس اسٹیشن، سرکاری ہائی اسکول اور ہائر اسکنڈری اسکول کے لئے یہ واحد رابطہ سڑک ہے۔
ایک کلومیٹر سے بھی کم لمبائی کے باوجود اس سڑک کی پچھلے ایک سال سے مرمت نہیں کی گئی۔
مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’محکمہ تعمیرات عامہ سے بار بار گزارش کے باوجود اسکی مرمت نہیں کی گئی۔‘‘
انکا کہنا تھا کہ خستہ حال سڑک کے باعث مریضوں اور بچوں کو زیادہ مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حادثات کے دوران ایمرجنسی گاڑیوں کو زخمی افراد کو وقت پر ہسپتال پہچانا مشکل ہو جاتا ہے۔
ایک مقامی شخص نے ای ٹی وی بھارت سے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’قصبہ رام بن کی مین سڑک کا یہ حال ہے تو ضلع کی دیگر رابطہ سڑکوں کی حالت کا اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ معمولی بارشوں میں گندہ پانی دوکانوں کے اندر آجاتا ہیں۔
اس حوالے سے مقامی لوگوں نے گورنر انتظامیہ سے سڑک کی جلد مرمت کرنے کی اپیل کی ہے۔