زمینی تنازع: دو گروپ کے درمیان ہوئی جھڑپ میں ایک زخمی - news of ramban
بانہال گاؤں میں زمینی معاملے میں دو گروپ کے درمیان ہوئے جھگڑے میں ایک شخص زخمی ہو گیا ہے، زخمی شخص نے الزام لگایا کہ فریقین کے جھگڑے میں کئی باہری افراد زخمی ہوئے ہیں۔
جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے بانہال گاؤں میں زمینی معاملے میں دو گروپ کے درمیان ہوئے جھگڑے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے، متاثرہ کا کہنا ہے کہ 'پولیس اس معاملے میں یک طرفہ کاروائی کر رہی ہے'۔
بانہال کے قریب تتنی ہال کے رہائشی عبداللطیف سب ڈسٹرکٹ ہسپتال میں زیر علاج ہیں، زخمی شخص کا کہنا ہے کہ فریقین کے جھگڑے میں کئی باہری افراد زخمی ہوئے ہیں'۔
مزید پڑھیں: کھریو انکاؤنٹر دو عسکریت پسندوں کی ہلاکت پر ختم
اس تعلق سے زمینی تنازع کے فریق اول بلال احمد نے کہا کہ 'پولیس نے صرف ہمارے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ جبکہ زمین پر عدالت نے روک لگادی ہے، لیکن دوسرے فریق نے عدالتی احکامات کے باوجود ہمارے گھر پر حملہ کیا جس میں میری بیوی، میری ماں میرے بچے اور دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں، اس بابت جب میں نے پولیس میں شکایت درج کرائی تو اس پر کوئی کارروائی نہیں ہو رہی ہے۔ ایس ایچ او بھی مجھے ہی اس معاملے کا ذمہ دارقرار دے رہے ہیں'۔