ETV Bharat / city

اجیت جوگی پر خصوصی رپورٹ - سابق وزیر اعلی کا انتقال

ریاست چھتیس گڑھ کے پہلے وزیراعلیٰ اجیت جوگی کا 74 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا، جوگی نے سنہ 2000 سے 2003 تک ریاست کے وزیراعلیٰ کے عہدے پر فائز تھے۔

chhattisgarh first chief minister ajit jogi dies in raipur
سابق وزیراعلیٰ کا 74 برس کی عمر میں انتقال
author img

By

Published : May 29, 2020, 4:47 PM IST

ریاست چھتیس گڑھ کے پہلے وزیراعلیٰ اجیت جوگی نے 74 برس کی عمر میں آخری سانس لی۔

اجیت جوگی سنہ 2000 سے 2003 تک ریاست کے سربراہ رہے تھے، طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے 9 مئی کو تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

سابق وزیراعلیٰ اجیت جوگی پر ایک نظر

  • اجیت جوگی کی پیدائش 29 اپریل 1946 کو ہوئی تھی۔
  • 1968 میں انہوں نے طلائی تمغے کے ساتھ بھوپال کے مولانا آزاد کالج آف ٹکنالوجی سے مکینیکل انجینئرنگ کی ڈگری مکمل کی۔
  • 1974 میں اجیت جوگی ہندوستانی پولیس سروس (آئی پی ایس) اور ہندوستانی انتظامی خدمات (آئی اے ایس) کے لیے منتخب ہوئے۔
  • 1974 سے 1986 تک جوگی مدھیہ پردیش کے سدھی، شہڈول ، رائے پور اور اندور کے اضلاع میں انتظامی خدمات پر مامور رہے۔
  • 1986 میں اجیت جوگی نے شیڈول ذاتوں اور کمزور طبقات کی فلاح و بہبود کے مقصد سے آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے ممبر بن کر اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز کیا۔
  • 1987 میں جوگی کو جنرل سکریٹری، پردیش کانگریس کمیٹی، مدھیہ پردیش کے طور پر بھی مقرر کیا گیا تھا۔
  • 1997 سے 1999 تک انہوں نے کانگریس پارلیمانی پارٹی کے چیف ترجمان کے علاوہ اے آئی سی سی کے چیف ترجمان کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔
  • نومبر 2000 کو انہوں نے نئی تشکیل شدہ ریاست چھتیس گڑھ کے پہلے وزیراعلی کی حیثیت سے حلف لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.