ETV Bharat / city

چھتیس گڑھ: اسمبلی کا سرمائی اجلاس کل

author img

By

Published : Nov 24, 2019, 9:03 PM IST

اجلاس کے پہلے دن کارروائی شروع ہوتے ہی سابق وزیر خارجہ سشما سوراج، سابق مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی، مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلی بابو لال گوڑ اور کیلا ش جوشی، سابق رکن پارلیمان بنشی لال مہتو اور سابق رکن اسمبلی معلورام سندھانیا کو خراج عقید ت پیش کیا جائے گا۔

اسمبلی سرمائی اجلاس کا آغاز

ریاست چھتیس گڑھ میںشروع ہورہے اسمبلی سرمائی اجلاس میں سہارا قیمت پر دھان کی خرید سمیت کئی معاملات پر ہنگامہ ہونے کے آثار نظرآرہے ہیں۔

اجلاس کے پہلے دن کارروائی شروع ہوتے ہی سابق وزیر خارجہ سشما سوراج، سابق مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی، مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلی بابو لال گوڑ اور کیلا ش جوشی، سابق رکن پارلیمان بنشی لال مہتو اور سابق رکن اسمبلی معلورام سندھانیا کو خراج عقید ت پیش کیا جائے گا۔

سرمائی اجلاس میں وزیراعلی بھوپیش بگھیل رواں مالی برس کا دوسرا ضمنی مطالبات زر بھی پیش کریں گے۔

اس دس روزہ اجلاس میں مجموعی طورپر 10نشستیں ہوں گی جس میں تمام معاملات کے علاوہ اہم طورپر سہارا قیمت پر دھان کی خرید کے معاملے پر حکمراں فریق اور اپوزیشن ایک دوسرے کو گھیرنے کی کوشش کریں گے۔

اپوزیشن جماعت بی جے پی جہاں دھان کی خرید 15نومبر کے بجائے یکم دسمبر سے کرنے پر حکومت کو گھیرنے کی کوشش کرے گی وہیں حکمراں فریق مرکز کی طرف سے سہارا قیمت سے زیادہ قیمت پر دھان خریدنے پر مرکزی پول کے لئے چاول خریدنے سے کئے گئے انکار پر بی جے پی کو نشانہ بنائے گا۔

ریاست کی اہم علاقائی جماعت جنتاکانگریس چھتیس گڑھ مرکز کی طرف سے مرکزی پول کے لئے چاول خریدنے سے کئے انکار پر گذشتہ روز جماعتی میٹنگ میں کانگریس کے ساتھ کھڑی تھی، ایوان کے اندر اس کا اس معاملہ پر کیا موقف ہوگا یہ دیکھنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: مکل رائے کے ساتھ ترنمول کانگریس رہنما کو دیکھا گیا

اپوزیشن جماعت بی جے پی ریاست میں روپے کی کمی کے سبب ترقیاتی کاموں کا تقریبا پوری طرح ٹھپ ہونے سمیت کئی معاملات پر حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کی کوشش کرے گی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.