ETV Bharat / city

کیمور: شراب فروخت کرنے کے الزام میں خاتون بی ڈی سی گرفتار - گاؤں کا رہائشی

شراب پر پابندی کے باوجود خاتون عوامی نمائندہ خفیہ طور پر شراب فروخت کر رہی تھی، پولیس نے گرفتار کر لیا۔

Women arrested
نماٸندہ گرفتار
author img

By

Published : Jan 11, 2021, 8:37 PM IST

کیمور: ریاست بہار میں شراب کی خرید و فروخت و اس کے استعمال پر مکمل پابندی عائد ہے، قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کے ساتھ ساتھ محکمہ ایکسائز سے لے کر محکمہ پولیس کے علاوہ عوامی نمائندوں کو بھی اس کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

لیکن اس کا اثر اترپردیش کی سرحد پر واقع کیمور میں نظر نہیں آرہا ہے۔ پولیس نے موہنیاں تھانہ کے علاقہ دادر پنچایت کی خاتون عوامی نماٸندہ (بی ڈی سی) کو شراب فروخت کرتے ہوئے گرفتار کیا۔

موصولہ اطلاع کے مطابق دادر گاؤں کا رہائشی ادے رام شراب کے نشے میں ہنگامہ کر رہا تھا جس کے بعد پولیس اطلاع پر پہنچی اور اسے گرفتار کرکے تھانے لے آئی۔ اسی دوران، جب پولیس نے ملزم ادے رام سے پوچھ گچھ کی تو پتہ چلا کہ اس نے گاؤں کی ایک خاتون سے شراب خریدی ہے۔ اس کے بعد، موہنیاں پولیس ملزم کی نشاندہی پر دادر گاؤں پہنچی اور خاتون کے گھر پر چھاپہ مارا اور شراب کے 27 پیکٹ برآمد کیے۔ شراب فروخت کرنے والی خاتون کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیمور میں غیرقانونی شراب برآمد

اس معاملے پر، موہنیاں پولیس اسٹیشن کے انچارج رام کلیان سنگھ نے بتایا کہ دادر گاؤں میں ایک نوجوان شراب کے نشہ میں ہنگامہ برپا کر رہا تھا۔ جس کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ انہوں نے بتایا کہ تفتیش کے بعد ملزم نے ایک خاتون کے بارے میں بتایا جس کے گھر پر چھاپہ مارا گیا۔ خاتون کو شراب فروخت کرتے 27 پیکٹ شراب کے ساتھ گرفتار کیا گیا جو ایک بی ڈی سی ممبر بھی ہے۔

گرفتار خاتون پرینکا کماری، دادر گاؤں کے رہائشی رنکو ساہ کی اہلیہ ہے، جو اس وقت اسی پنچایت سے بی ڈی سی ممبر بھی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.