ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی ترجمان سید شہنواز حسین نے وسیم رضوی کے بیان پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے محض بکواس اور شدید قابل اعتراض قرار دیا ہے۔
سید شہنواز حسین نے منگل کے روز کہا کہ 'وہ قرآن شریف سے کوئی بھی 'آیت' ہٹائے جانے کی بابت مسٹر رضوی کی (ناپاک) سوچ سے متفق نہیں ہیں'۔
بی جے پی قرآن شریف سمیت تمام پاکیزہ کتابوں کا احترام کرتی ہے اور کسی طرح کے بکواس اور چھیڑچھاڑ کی سخت مخالفت کرتی ہے۔
سید شہنواز حسین نے کہا کہ وہ اس طرح کے بکواس کی جتنی بھی سخت مذمت کی جائے 'وہ کم ہے'۔
قومی ترجمان نے کہا کہ بی جے پی سے مسٹر رضوی کا دور دور تک کسی طرح کا کوئی تعلق نہیں ہے، ان کی پارٹی تمام مذاہب کا احترام کرتی ہے۔
انہوں نے رضوی کے بیان پر شدید اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی حرکت کرنے والوں کو ماحول خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔