ETV Bharat / city

اردو کسی قوم کی نہیں بلکہ پورے ملک کی زبان ہے: اشفاق کریم - میجر اقبال جے ڈی یو لیڈر

تحفظ اردو تحریک کے مشاورتی اجلاس میں شامل حزب مخالف اور برسر اقتدار جماعت کے رہنماؤں نے اردو کے فروغ کا حلف اٹھایا۔

Urdu is not the language of any Community but of the whole country: Ashfaq Karim
اردو کسی قوم کی نہیں بلکہ پورے ملک کی زبان ہے: اشفاق کریم
author img

By

Published : Feb 14, 2021, 10:32 PM IST

ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں امارت شرعیہ کے زیر اہتمام اردو تحریک کے مشاورتی اجلاس میں شامل حزب مخالف اور برسر اقتدار جماعت کے رہنماؤں نے اردو کی ترویج و اشاعت اور بقا کے لئے حلف لیا۔

اردو کسی قوم کی نہیں بلکہ پورے ملک کی زبان ہے: اشفاق کریم

امیر شریعت مولانا ولی رحمانی کی صدارت میں منعقد مشاورتی اجلاس میں شامل ریاست کے دانشور اور محبان اردو نے اردو کو اس کا حق دلانے کے عزم کا اظہار کیا۔

آر جے ڈی کے راجیہ سبھا رکن اشفاق کریم نے کہا کہ اردو شیریں اور محبت کی زبان ہے۔ اردو کسی مخصوص طبقہ کی زبان نہیں ہے بلکہ یہ ملک کی زبان ہے۔

Urdu is not the language of any Community but of the whole country: Ashfaq Karim
رکن قانون ساز کونسل سلمان راغب

انہوں نے کہا کہ اردو کی زبوں حالی کے ذمہ دار ہم بھی ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو اردو پڑھائیں۔ اردو ریاست کی دوسری سرکاری زبان ہے۔ حکومت سے ہمارا مطالبہ ہے کہ وہ اردو مترجم، اردو معاون کی تقرری جلد کرے یہ ہمارا حق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طلبا کے داخلہ کی مناسبت سے اُردو اساتذہ کی تقرری کی جائے۔

میجر اقبال جے ڈی یو لیڈر

بہار قانون ساز کونسل میں جے ڈی یو کے رکن سلمان راغب نے اعتراف کیا کہ اردو کے ساتھ نا انصافی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں کی بھی کمی ہے کہ ہم اردو پڑھتے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا ولی رحمانی کی قیادت میں تحریک اُردو کا آغاز ہو چکا ہے، اب اس کو کامیاب ہونے سے کوئی روک نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اجلاس کے دوران ایوان میں تحظ اردو کی آواز بلند کریں گے۔

میجر اقبال جے ڈی یو لیڈر نے کہا کہ اس کے لئے ماحول سازگار کیا جائے۔ اسکولوں میں اُردو کو لازمی قرار دیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.