ETV Bharat / city

ہمانشو نے بہار بورڈ میں اول مقام حاصل کیا - سبھی لوگ میری حوصلہ آفضائی کرتے تھے

ریاست بہار کے ضلع روہتاس سے تعلق رکھنے والے ہمانشو نے بہار بورڈ کے میٹرک امتحان 2020 کے نتائج میں اول مقام حاصل کیا ہے۔ وہ آگے چل کر سافٹ ویئر انجینیئر بننا چاہتے ہیں۔

ہمانشو نے بہار بورڈ میں اول مقام حاصل کیا

author img

By

Published : May 26, 2020, 10:19 PM IST

روہتاس ضلع کے دنارا برکھنڈ سے تعلق رکھنے والے ہمانشو کے یہاں آج خوشی کا ماحول ہے۔ کیوں کہ انہوں نے بہار بورڈ میں 481 (96.20 فیصد) نمبرات حاصل کیے ہیں۔ ہر کوئی ہمانشو کو مبارک باد دینے ان کے لیے گھر پہنچ رہا ہے۔ ایک غریب کسان کا بیٹا ہمانشو آج بے حد خوش ہے۔ اس کے والد سوبھاش جو ایک چھوٹے کسان اور پرائویٹ استاد بھی ہیں، آج وہ اپنے بیٹے کی اس کامیابی پر فخر محسوس کر رہے ہیں۔

ہمانشو نے بہار بورڈ میں اول مقام حاصل کیا
ہمانشو نے بہار بورڈ میں اول مقام حاصل کیا

ہماشو کا کہنا ہے کہ وہ سافن ویئر انجینئر بننا چاہتے ہیں۔ ہمانشو نے بتایا کہ وہ اس کے وہ 15 سے 16 گھنٹے پڑھائی کرتے تھے۔ ہماشو بتاتے ہیں کہ پڑھائی کے لیے ممی پاپا، بھائی بہن اور آس-پڑوس والے سبھی لوگ میری حوصلہ آفضائی کرتے تھے۔

بیٹے کی اس کامیابی پر سبھاش کہتے ہیں کہ بیٹے نے ریاست بھر میں نام کیا ہے۔ مستقبل کی فکر کرتے ہوئے سبھاش کہتے ہیں کہ میٹرک تک کسی طرح میں نے اپنے بیٹے کو پڑھایا۔ اس میں معاشی حالت خراب ہونے والی کوئی بات نہیں رہتی۔ لیکن آگے چل کر ہائی اجوکیشن میں دقت ہو سکتی ہے۔ اس کے لیے میں اپنی طرف سے پوری کوشش کروں گا کہ بیٹے کو خوب پڑھاؤں۔

سبھاش نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ان کے بیٹے کے لیے نہیں بلکہ ریاست بھر میں جہاں بھی اس طرح کے قابل بچے ہوں ان کی مدد کی جائے، تاکہ ان کا مستقبل اچھا ہو۔

اسٹیٹ ٹاپر ہمانشو راج کی کامیابی کے بعد کئی افسر اسے انعام سے نوازنے اس کے گھر پہنچے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.