ریاست بہار کے ضلع کیمور کے کٸی چور ایسے ہیں جو جیل کے اندر بہترین کھانا کھانے کے لیے چوری کی واردات کو انجام دیتے ہیں۔ چونکانے والے اس معاملہ کا انکشاف اس وقت ہوا جب ایس پی دلنواز احمد رامپور بلاک کے کرمچٹ تھانہ حلقہ میں ایک گھر سے زیور کی چوری کا خلاصہ کر رہے تھے۔
چوری کے معاملے میں گرفتار نو چوروں میں سے دو چوروں نے جیل کے اندر اچھا کھانا ملنے اور کوٸی کام نہ کرنے کے لیے چوری کرنے کی بات کو قبولا۔ چوروں کے اس انکشاف کے بعد خود کیمور ایس پی دلنواز احمد تعجب میں ہیں۔
کیمرہ کے سامنے دیپک اور گڈو نام کے چوروں نے کہا کی جیل کے اندر پنیر مرغا جیسے اچھا کھانا ملتا ہے۔ جیل کے اندر کام کرنے کو بھی نہیں ملتا۔ جس طرح کا کھانا ملتا ہے اس طرح کا کھانا گھر پر بھی نہیں کھا پاتے۔ چوروں کے اس خلاصہ کے بعد ایس پی نے بتایا کی گرفتار سبھی چور کافی شاطر ہیں۔ جو کٸی معاملہ میں پہلے سے بھی نامزد ہیں۔
انہوں نے بتایا کی 23 جون کو تھلوٸی موضع میں ایک گھر سے کافی مقدار میں زیور کی چوری ہوٸی تھی۔ پولس معاملہ کی تحقیقات کر رہی تھی۔ ایک ہفتہ کے اندر چوری کے زیورات کے ساتھ آٹھ چوروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایک ہفتہ کے اندر پورے معاملہ کا بھی خلاصہ کر لیا گیا۔