ETV Bharat / city

مونگیر معاملے میں بہار کے وزیر اعلیٰ کے استعفیٰ کا مطالبہ - مونگیر فائرنگ معاملے

حزب اختلاف کے رہنما تیجسوی یادو نے کہا کہ محکمہ داخلہ نتیش کمار کے پاس ہے، اس لئے مونگیر معاملے کے لئے وزیر اعلیٰ ذمہ دار ہیں۔ انہیں اس کی ذمہ داری لیتے ہوئے مستعفی ہوجانا چاہئے۔

Tejashwi Yadav
Tejashwi Yadav
author img

By

Published : Oct 30, 2020, 12:34 PM IST

Updated : Oct 30, 2020, 1:28 PM IST

مونگیر فائرنگ معاملے میں الزامات اور جوابی الزامات کا دور جاری ہے۔ حزب اختلاف مسلسل حکومت کا محاصرہ کر رہا ہے۔ حزب اختلاف کے رہنما تیجشوی یادو نے ایک بار پھر وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر شدید حملہ کیا ہے۔ تیجسوی نے کہا کہ محکمہ داخلہ نتیش کمار کے پاس ہے۔ اس لئے منگیر معاملے کی ذمہ داری وزیر اعلیٰ پر عائد ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گولی چلانے اور لاٹھیاں چلانے کا حکم کس نے دیا؟ اقتدار میں آنے والوں کو اس کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مستعفی ہوجانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ نتیش کمار ہر محاذ پر ناکام ثابت ہورہے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ نتیش کمار ووٹ مانگنے جارہے ہیں اور ان کے افسران لوگوں پر گولی چلانے کے احکامات دے رہے ہیں۔ اس واقعے میں ایک نوجوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا لیکن وزیراعلیٰ نے اظہار تعزیت تک نہیں کیا۔ تیجسوی نے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کی تحقیقات ہائی کورٹ کی نگرانی میں کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔

مونگیر: ڈی آئی جی کی عوام سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل

واضح ہو کہ 26 اکتوبر کی شب تقریباً 12 بجے منگیر کے دین دیال چوک پر مورتی وسرجن کرنے کے معاملے میں پولیس اور عوام آمنے سامنے ہو گئے تھے اور حالات اتنے بگڑگئے کہ نوبت فائرنگ اور پتھراؤ تک پہنچ گئی جس میں تقریباً ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے اور ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا۔

اس واقعے کے بعد سبھی پوجا کمیٹیاں مورتیاں کو سڑک پر چھوڑ کر اپنے اپنے گھر روانہ ہوگئے جس کے بعد پولیس انتطامیہ خود ہی سبھی مورتیوں کو روجھی گنگا گھاٹ پہنچایا۔

کچھ دیر بعد حالات کچھ بہتر ہوئے تو چند پوجا کمیٹیاں روجھی گنگا گھاٹ پر پہنچی اور اپنی اپنی مورتیوں کے پاس پوجا پاٹ کے عمل انجام دینے لگے۔

Last Updated : Oct 30, 2020, 1:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.