بی جے پی کے سنیئر رہنما سشیل کمار مودی نے ٹوئٹ کر کے تار کشور پرساد کو بی جے پی قانون ساز پارٹی کا رہنما منتخب کئے جانے پر مبارک باد پیش کیا، انہوں نے ٹوئٹ کر کے کہاکہ' تار کشور جی کو بی جے پی قانون ساز پارٹی کا رہنمامنتخب ہونے پر بہت بہت مبارک باد'۔
سشیل کمار مودی نے مزید ٹوئٹ میں لکھا کہ' بی جے پی اور سنگھ پریوار نے مجھے چالیس سالوں کے سیاسی سفر میں اتنا دیا کہ شاید کسی دو سرے کو نہیں ملا ہوگا۔ آئندہ بھی جو ذمہ داری ملے گی اس کو بخوبی اداکروں گا۔ کارکن کا عہدہ تو کوئی چھین نہیں سکتا'۔
مزید پڑھیں:
نتیش کمار کل وزیر اعلیٰ کا حلف لیں گے
آپ کو بتادیں کہ' بی جے پی کی جانب سے ابھی تک باضابطہ اس کا اعلان نہیں کیا گیا ہے کہ نتیش کمار کی قیادت میں بننے والی قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے ) کی نئی حکومت میں نائب وزیراعلیٰ کون ہوگا۔ لیکن سشیل کمار مودی کے ٹوئٹ سے یہ صاف ہو گیا ہے کہ ان سے نائب وزیراعلیٰ کا عہدہ چھین لیا گیا ہے کیونکہ عام طور پر بی جے پی قانون ساز پارٹی کا رہنما ہی اب تک نتیش حکومت میں نائب وزیراعلیٰ رہا ہے۔