ETV Bharat / city

ارریہ میں آتشزدگی کا ہولناک سانحہ: 6 معصوم بچوں کی جھلسنے سے موت

author img

By

Published : Mar 30, 2021, 3:10 PM IST

Updated : Mar 30, 2021, 10:43 PM IST

ارریہ کے پلوسی بلاک کے کبئیہ گاؤں میں 6 معصوم بچوں کی آگ میں جھلسنے سے موت ہوگئی۔ اطلاع کے مطابق مکئی پکاتے ہوئے آگ سے اٹھی چنگاری نے گھر کواپنی زد میں لے لیا، آگ کی زد میں آنے سے بہن بھائیوں سمیت چھ بچے زندہ جل گئے۔

ارریہ: 6 معصوم بچوں کی آگ میں جھلسنے سے موت

ریاست بہار کے ضلع ارریہ کے پلوسی بلاک کے کبئیہ گاؤں میں 6 معصوم بچوں کی آگ میں جھلسنے سے موت ہوگئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضہ میں لے کر انہیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ چھ بچوں کی موت کی خبر سے پورا علاقہ ماتم میں ڈوب گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق مکئی پکاتے ہوئے آگ سے اٹھی چنگاری سے گھر میں آگ لگ گئی، آگ کی زد میں آنے سے بہن بھائیوں سمیت چھ بچے زندہ جل گئے۔

یہ واقعہ منگل کی سہ پہر ایک بجے ضلع کے پلوسی بلاک کے گاؤں کبئیہ میں پیش آیا۔

موقع پرپہچے والے ایس ڈی او شیلیش چندر دیوکار نے بتایا کہ' انہیں اصول و ضوابط کے تحت معاوضہ دیا جائے گا۔ فی الحال، انہیں آخری رسومات کے لیے معاوضہ دیا جارہا ہے۔ پوسٹمارٹم کے بعد بچوں کے لاشوں کو اہل خانہ کے حوالے کردیا جائے گا۔

منگل کی سہ پہر پلوسی بلاک کے کبئیہ گاؤں میں پھوس سے بنے مکان میں بھائی بہن سمیت چھ بچے مکئی پکا رہے تھے۔ چنگاری سے لگی آگ نے بچوں کو گھر سے باہر نکلنے کا موقع ہی نہیں دیا۔ بچوں کا شور سن کر جب تک لوگ پہنچتے تب تک بچے زندہ جل گئے تھے۔ کوئی بچہ زندہ نہیں بچ سکا۔ واقعے کے بعد پورے علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ بچوں کو دیکھنے اور ان کے والدین سے تعزیت کا اظہار کرنے کے لیے لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی ہے۔

دوسری طرف وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بچوں کی جھلس کر موت ہوجانے پر گہرے صدمہ کا اظہار کیا اور حادثہ میں ہلاک بچوں کے اہل خانہ کے تئیں اظہار ہمدردی کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ حادثہ بہت تکلیف دہ ہے اور میں اس حادثہ سے غمزدہ ہوں۔

وزیر اعلیٰ نے اس حادثہ میں ہلاک بچوں کے اہل خانہ کو فوری طور پر 04-04 لاکھ روپے کی امدادی رقم دینے کی ہدایت دی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے ہلاک شدہ بچوں کے اہل خانہ سے گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور ان کے حق میں دعا کرنے کی بھی لوگوں سے اپیل کی۔

Last Updated : Mar 30, 2021, 10:43 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.