ETV Bharat / city

'تیجسوی یادو ناتجربہ کار ہیں اس لیے روزگار پر بات کرر ہے ہیں' - پوسٹر یا پرچار میں خرچ کی بات بکواس

سنجئے جیسوال نے کہا کہ تیجسوی یادو پوسٹر یا پرچار میں ہزاروں کروڑ کی خرچ کرنے کا غلط الزام لگا رہے ہیں۔

sanjay jaiswal says tejashwi yadav is an Inexperienced leader

author img

By

Published : Oct 21, 2020, 4:21 PM IST

پٹنہ: بہار اسمبلی انتخابات 2020 کے پہلے مرحلے کے لیے ووٹنگ میں اب صرف کچھ ہی دن باقی ہے۔ الیکشن جیتنے کے لیے تمام جماعتیں بھر پور کوشش کر رہی ہیں۔ سیاسی پارٹیاں ایک دوسرے پر سخت تنقید بھی کرر ہے ہیں اور ووٹروں کو لبھانے کی کوشش تیز ہے۔ اسی دوران بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر سنجئے جیسوال نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو ناتجربہ کار ہیں اسی لیے روزگار کے مسئلے پر اس طرح بات کرر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: بہار اسمبلی انتخابات 2020 اور مسلمان

خود کفیل بہار یا دس لاکھ روزگار، نوجواں کا اعتماد کس پر؟

پوسٹر یا پرچار میں خرچ کی بات بکواس

سنجے جیسوال نے کہا کہ تیجسوی یادو پوسٹر یا تشہیری مہم میں ہزاروں کروڑ خرچ کرنے کی بات کر رہے ہیں وہ مکمل طور پر بکواس ہے۔ تیجسوی یادو پر اجلاس میں چپل پھینکنے جانے پر انہوں نے کہا کہ اگر ایسا واقعہ کہیں بھی ہوتا ہے تو افسوس کی بات ہے۔

سبھی جماعتوں کو اپنی بات کہنے کا اختیار ہے

ریاستی صدر نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو اپنی بات کہنے کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جو لوگ اس طرح کا واقعہ کرتے ہیں، ان پر سخت کارروائی کریں۔ تاکہ لوگ انتخابی اجلاس میں اس طرح کی حرکت کرنے سے ڈریں۔

خیال رہے کہ بہار اسمبلی انتخابات 2020 کی تاریخوں کا اعلان ہوچکا ہے۔ تین مرحلے میں انتخابات ہوں گے، پہلے مرحلے میں 71 سیٹوں پر 28 اکتوبر کو ووٹنگ ہوگی، جبکہ دوسرے مرحلے میں 91 سیٹوں کے لیے 3 نومبر کو ووٹنگ ہوگی اور تیسرے مرحلے میں 78 سیٹوں کے لیے 7 نومبر کو ووٹنگ ہوگی ہے اور 10 نومبر کو نتائج کا اعلان ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.