ETV Bharat / city

ریا چکرورتی کو بہار کے وزیراعلیٰ پر تبصرہ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں: ڈی جی پی - سشانت سنگھ خودکشی کیس کی تحقیقات سی بی آئی

بہار کے ڈی جی پی گپتیشور پانڈے نے کہا کہ سشانت کیس کی نگرانی کی جارہی ہے اور مجھے یقین ہے کہ اس معاملے میں حقیقت سامنے آئے گی۔ ریا چکرورتی کو بہار کے وزیر اعلی پر تبصرہ کرنے کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

reaction of Bihar DGP to handing over Sushant death case to CBI
ریا چکرورتی کی بہار کے وزیراعلیٰ پر تبصرہ کرنے کی کوئی حیثیت نہیں
author img

By

Published : Aug 19, 2020, 6:48 PM IST

ریاست بہار کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) گپتیشور پانڈے نے سوشانت سنگھ خودکشی کیس کی تحقیقات سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کے ذریعہ کرائے جانے کے سپریم کورٹ کے حکم کو ناانصافی کے خلاف انصاف کی فتح قرار دیا ہے، انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر اس فیصلے سے بہت خوش ہوں۔

ریا چکرورتی کی بہار کے وزیراعلیٰ پر تبصرہ کرنے کی کوئی حیثیت نہیں

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پانڈے نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہار پولیس اس معاملے میں ابتدا ہی سے آئینی اور قانونی طریقے سے کام کر رہی ہے۔

لیکن بہار پولیس پر الزام عائد کیا گیا۔ اب سپریم کورٹ نے بہار پولیس کے ذریعہ کئے گئے آئینی کام کو جواز بنا کر اس پر مہر ثبت کردی ہے۔

ڈی جی پی گپتیشور پانڈے نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کے اس فیصلے کی وجہ سے لوگوں کا عدالت پر اعتماد بڑھ جائے گا اور اس معاملے میں سشانت کے کنبے کو انصاف بھی ملے گا۔

ڈی جی پی نے واضح طور پر بتایا کہ ممبئی پولیس شروع سے ہی اس معاملے میں غلط کام کر رہی ہے۔ انہوں نے لوگوں سے صبر کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اب اس معاملے میں تحقیقات کے نتائج کا انتظار کرنا چاہئے۔

آخر میں گپتیشور پانڈے نے کہا کہ اس معاملے کی نگرانی کی جارہی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اس معاملے میں حقیقت سامنے آئے گی۔ ریا چکرورتی کو بہار کے وزیر اعلی پر تبصرہ کرنے کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

ریا چکرورتی کے پاس بہار کے وزیر اعلی کے بارے میں کچھ کہنے کی حثییت نہیں ہے۔ اس فیصلے سے میں بہت خوش ہوں جو اس وقت تک لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سشانت نے 14 جون کو ممبئی میں واقع اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائے گئے تھے۔ اس کے بعد ان کے والد کے کے سنگھ 25 جولائی کو پٹنہ کے راجیو نگر میں ایک مقدمہ درج کیا۔ بعد میں بہار حکومت نے اس معاملے کی سی بی آئی تحقیقات کی سفارش کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.