مسٹر پاسوا ن نے مرکز کی نریندر مودی حکومت کے سو دن پورے ہونے کے موقع پر منعقدہ پریس کانفرنس کے بعد کہا کہ وزیراعلیٰ کا چہرہ بار۔ بار نہیں بدلتا۔ مسٹر کمار سنہ 2020 میں ہونے والے بہار اسمبلی انتخاب کے لیے این ڈی اے کا چہرہ ہوں گے ۔ اور ان ہی کی قیادت میں پورے اتحاد کے ساتھ انتخاب لڑاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ مسٹر کمار وزیراعلیٰ کے عہدہ پر ہیں اور رہیں گے۔
ایل جے پی صدر نے دعویٰ کیاکہ آئندہ برس ہونے والے اسمبلی انتخاب میں پھر سے این ڈی اے کی حکومت بنے گی۔ این ڈی اے 225 سے زائد سیٹوں پر مضبوطی سے جیت درج کر ے گی۔
انہوں نے کہاکہ این ڈی اے ہے اور رہے گا اسے کوئی توڑنے کی کوشش کرے گا تو وہ کامیاب نہیں ہو سکتا۔
مسٹر پاسوان نے بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے ایم ایل سی اور سابق مرکزی وزیر سنجے پاسوان کے بہارکا اقتدار نائب وزیراعلیٰ سشیل کمار مودی کے حوالے کیے جانے سے متعلق میں دیے گئے بیان پر پوچھے جانے پر کہاکہ کسی جماعت کے قومی صدر کوئی بیان دیتے ہیں تو اس کا معنی نکالاجانا چاہئے ، جیسے ایل جے پی کے وہ قومی صدر ہیں اور پارٹی پارلیمانی بورڈ کے لیڈر رکن پارلیمنٹ چراغ پاسوان ہیں اور اگر وہ کچھ بولیں گے تو معنی نکالاجانا چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ اسی طرح سے بی جے پی کے کسی بھی بڑے لیڈر نے اس پر کچھ بھی نہیں بولا ہے تو پھر یہ سوال کہاں سے اٹھتا ہے ۔