ETV Bharat / city

بہار انتخابات: مودی - راہل کی ریلی پر سب کی نظر

بہار اسمبلی انتخابات 2020 کی تشہیری مہم زوروں پر ہے، جہاں سیاسی پارٹیاں تشہیری مہم میں مصروف ہیں اور ووٹروں کو اپنی طرف راغب کرنے کے لیے ہر ہتھکنڈے اپنا رہی ہیں۔

rahul gandhi and tejashwi yadav to address joint rally on 23 oct

author img

By

Published : Oct 22, 2020, 7:41 PM IST

پٹنہ: اطلاعات کے مطابق 23 اکتوبر کانگریس کے سینیئر رہنما راہل گاندھی، آر جے ڈی کے سینیئر رہنما تیجسوی یادو کے ساتھ اپنی پہلی مشترکہ ریلی سے خطاب کریں گے۔ جبکہ وزیر اعظم مودی بھی اسی روز بہار کے دورے پر آرہے ہیں اور انتخابی اجلاس سے خطاب کریں گے۔

ویڈیو

بہار اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے رہنما راہل گاندھی اور آر جے ڈی کے رہنما تیجسوی یادو 23 اکتوبر کو اپنی پہلی مشترکہ ریلی سے خطاب کریں گے۔ کانگریس کے قومی ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے جمعرات کو یہ جانکاری دی۔ عظیم اتحاد کے رہنماؤں کی اس طرح کی پہلی ریلی 23 اکتوبر کو بہار کے ضلع نوادہ کے ہسوا میں اور بھاگلپور کے کہلگاؤں میں 28 اکتوبر کو ووٹنگ کے پہلے مرحلے سے قبل پارٹی کارکنوں کو تقویت دینے کے لیے انتخابی اجلاس سے خطاب کرے گی۔

کانگریس رہنما نے کہا کہ جمعہ کو ہونے والی ریلی کا مقصد بہار کے ووٹرز کو یہ پیغام دینا ہے کہ عظیم اتحاد مضبوط ہے اور اس کے تمام جماعتیں متحد ہیں۔ کنہیا کمار کے اسٹیج شیئر نہ کرنے کے سوال پر، رندیپ سرجے والا نے کہا کہ کنہیا ہر کسی کے دل میں رہتے ہیں، انہیں کہیں سے بھی تلاش کر لیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: بہار اسمبلی انتخابات 2020 اور مسلمان

بہار کے لیے مفت ویکسن، بی جے پی کے خلاف الیکشن کمیشن میں شکایت

بہار میں انتخابی مہم زوروں پر ہے۔ تمام سیاسی جماعتیں اپنے امیدوروں کے حق میں تشہیری مہم کررہی ہیں۔ اس دوران ہم یہ ہے کہ جمعہ کے روز وزیر اعظم مودی بہار کا بھی دورہ کر رہے ہیں اور وہ ساسارام ​​میں اپنی پہلی عوامی جلسہ سے خطاب کریں گے۔ دوسری جانب کانگریس کے رہنما راہل گاندھی بھی جمعے کے روز ہی انتخابی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ کانگریس کے ترجمان کے مطابق راہل گاندھی ہر مرحلے میں دو تشہیر مہم کریں گے'۔

خیال رہے کہ بہار اسمبلی انتخابات 2020 کی تاریخوں کا اعلان ہوچکا ہے۔ تین مرحلے میں انتخابات ہوں گے، پہلے مرحلے میں 71 سیٹوں پر 28 اکتوبر کو ووٹنگ ہوگی، جبکہ دوسرے مرحلے میں 91 سیٹوں کے لیے 3 نومبر کو ووٹنگ ہوگی اور تیسرے مرحلے میں 78 سیٹوں کے لیے 7 نومبر کو ووٹنگ ہوگی ہے اور 10 نومبر کو نتائج کا اعلان ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.