ETV Bharat / city

اردو زبان گنگا جمنی تہذیب کی امین - قشمغ

اردو اور ہندی میں لفظی یکسانیت پر منعقد سیمنار میں تمام دانشوروں نے کہا کہ اردو اور ہندی ایک ہی زبان کی دو شاخیں ہیں انہیں علیحدہ کرکے نہ دیکھا جائے۔

اردو زبان گنگا جمنی تہذیب کی امین
author img

By

Published : Jul 17, 2019, 12:15 AM IST

حکومت بہار کے اردو ڈائریکٹوریٹ کے محکمہ کابینہ سیکرٹریٹ کے زیر اہتمام انتہائی اہم موضوع " اردو ہندی میں لسانی یکسانیت" پر سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعہ منعقد اس طرح کے پہلے پروگرام میں اردو اور ہندی کے معروف ادباء و دانشوروں نے ایک ہی اسٹیج سے اردو اور ہندی کے رشتے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ زبان اس ملک کی زبان ہے اور اس زبان میں گنگا جمنی تہذیب شامل ہے۔

پٹنہ یونیورسٹی کے شعبۂ ہندی کے صدر پروفیسر بلرام تیواری نے لسانی یکسانیت پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اردو اور ہندی کی ایک قدیم تاریخ ہے اتنا ہی نہیں دیکھا جائے تو یہ اتحاد کا بہت اٹوٹ ذریعہ ہے۔

اردو زبان گنگا جمنی تہذیب کی امین

انہوں نے کہا کہ ہندی نے اردو کو کچھ دیا ہے تو اردو نے بھی اس کو بڑے پیار سے سنوارا ہے اگر ان زبانوں کو مذہبی رنگ دیا جائے گا اور رسم الخط کو اتنی اہمیت دینے سے وہ زبان سے اوپر چلی جائے تو یقینا یہ دونوں زبان کے لیے سودمند ثابت نہیں ہوگا۔ لسانیات کے فرق کو آہستہ آہستہ کم کیا جائے گا تو یقینی طور پر دونوں زبانیں قریب آ سکتی ہیں۔

اردو ڈائریکٹریٹ کے ڈائریکٹر امتیاز احمد کریمی نے کہا کہ ہندی اور اردو کے باہمی رشتے پر یہ سیمینار منعقد کیا گیا تاکہ ان زبانوں میں جو دوری ہے وہ کم کی جا سکے، انہوں نے مزید کہا کہ حقیقت میں یہ دونوں ایک ہی زبان ہے اگرچہ اس کا نام ہندی اور اردو پڑا، لیکن آج بھی بولی اور پڑھی جانے والی یہ دونوں ہی ایک ہی زبان ہے۔

فلموں کی زبان لے لیں تو اس سے اندازہ ہوگا کہ یہ ایک ہی زبان ہے خواہ ہم اسکا نام ہندی رکھ دیں تو بھی وہ اردو ہے اور اگر اردو رکھ دیں تو بھی یہ ہندی ہے۔

Intro:اردو اور ہندی میں لفظ ثانی یکسانیت پر نقد سیمنار میں ہے ہے تمام دانشوروں نے کہا کہ اردو اور ہندی ایک ہی زبان کی دو شاخیں ہیں انہیں نہیں علیحدہ کر کے نہ دیکھا جائے

Body:حکومت بہار کے اردو ڈائریکٹر محکمہ کابینہ سیکرٹریٹ کے زیر اہتمام ایک اہم موضوع" اردو ہندی میں لسانی یکسانیت" پر سیمنار کا انعقاد کیا گیا ڈاکٹریٹ کے ذریعہ منعقد اس طرح کے پہلے پروگرام میں اردو اور ہندی کے معروف ادیب اور دانشوروں نے ایک ہی اسٹیج سے اردو اور ہندی کے رشتے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ زبان اس ملک کی زبان ہے اس زبان میں گنگا جمنی تہذیب شامل ھے

بائٹ پروفیسر بلرام تیواری

سابق صدر شعبہ ہندی پٹنہ یونیورسٹی پر فیسر بلرام تیواری نے لسانی یکسانیت پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اردو اور ہندی کی تاریخ بہت بڑی پرانی ہے اگر اسے بول چال کی زبان ان کے طور پر دیکھیں تو یہ اتحاد کا ذریعہ ھے اسی طور پر دیکھیں تو ہماری تاریخ بڑی روشن دیکھتی ہے ہندی نے اردو کو کچھ دیا ہے تو اردو نے بھی زندگی کو بڑے پیار سے سنوارا ہے اگر ان زبانوں کو مذھب سے طبقے سے جوڑا جائے گا اور اسکرپٹ کے فرق کو اتنی اہمیت دی جائے کہ وہ زبان سے اوپر چلی جائے تو یقینا یہ دونوں زبان کے لیے سودمند ثابت نہیں ہوگا ہندی اور اردو کا جو فرق ہے اسے مذہب کی بنیاد پر نہ دیکھا جائے اسکرپٹ کے طور پر دیکھا جائے آئے اگر ان دونوں زبانوں نو کے لسانیات کے فرق کو آہستہ آہستہ کم کیا جائے گا تو یقینی طور پر دونوں زبانیں قریب آ سکتی ہیں

2 بائٹ امتیاز احمد کریمی ڈائریکٹر اردو ڈائریکٹریٹ

ہندی اور اردو کے باہمی رشتے پر یہ سیمینار منعقد کیا گیا تاکہ ان زبانوں میں جو دوری ہے وہ کم ہو سکے اور یہ قریب آئیں حقیقت میں یہ دونوں ایک ہی زبان ہے بعد میں اس کا نام ہندی اور اردو پڑا لیکن آج بھی بولی جانے والی اور پڑھی جانے والی ایک ہی زبان ہے فلموں کی زبان لے لیں تو اس سے اندازہ ہوگا کہ یہ کی زبان ہے ہے چاہے ہم اسکا نام ہندی رکھ دے تو بھی وہ اردو ہے اور اگر اردو رکھ دیں تو بھی یہ ہندی ہیں

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.