ETV Bharat / city

قرنطین مرکز کی بد نظمی کے خلاف لوگوں میں ناراضگی - لوگوں کو مشکلات

بہار کے بھاگلپور کے بابو ٹولہ میں قائم کیے گئے قرنطین مرکز میں مسلسل جاری بدنظمی کے خلاف مقامی لوگوں میں خاصی ناراضگی پائی جا رہی ہے، یہاں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں کو قرنطینی کرایا گیا ہے۔

قرنطین مرکز کی بد نظمی کے خلاف لوگوں میں ناراضگی

author img

By

Published : May 7, 2020, 4:18 PM IST

بھاگپلور کے سرحدی علاقے میں بریگیڈنگ کر کے یہاں ایک اسکول اور دیگر ایک عمارت میں قرنطین مرکز قائم کیا گیا ہے، لاک ڈاون کے دوران دوسری ریاستوں سے واپس آرہے لوگوں کو یہاں رکھا جا سکے اور کورونا کے خطرات کم ہو جائیں۔

یہاں قرنطین کرائے گئے لوگوں کا کہنا ہے کہ مرکز میں کوئی اچھا انتظام نہیں ہے، قرنطین میں موجود ایک شخص نے بتایا کہ جب سے وہا یہاں آیا ہے تب سے انہیں صرف چاول دال اور خشک راشن دیا جارہا ہے مرکز میں پینے کے لیے صاف پانی تک کا انتظام نہیں ہے، راتوں کو مچھر بھی انہیں پریشان کرتے ہیں۔

قرنطین کیے گئے لوگوں کا کہنا ہے کہ یہاں ان کی زندگی جہنم سی ہو گئی ہے، ایک پھول کمار نام کے مقامی باشندہ کے مطابق جب انہوں نے اس بابت زونل آفیسر سے بات کی تو ان کی ایک نہ سنی، لیکن زونل آفیسر اور مقامی بانشدے کی درمیان ہوئی اس بات چیت کا آڈیو سوشل میڈٰا پر وائرل ہو گیا ہے۔ جو بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.