آئندہ 7 نومبر کو آخری مرحلے میں پٹنہ میں ہونے والے اسمبلی انتخاب کے پیش نظر حفاظتی انتظامات کے تئیں انتظامیہ کافی چوق و چوبند نظر آرہی ہے۔
الیکشن کمیشن کی سخت ہدایات اور گذشتہ دنوں ضلع مونگیر میں مورتی وسرجن کے دوران ہوئے تشدد کو دیکھتے ہوئے آج پٹنہ کے کوتوالی تھانہ حلقہ کے میلر ہائی اسکول، آر بلاک پٹنہ جنکشن سے ہوتے ہوئے جمال روڈ ڈاک بنگلہ سے انکم ٹیکس چوراہے تک فلیگ مارچ نکالا گیا۔
مزید پڑھیں:
بہار میں 30 ہزار کروڑ روپے سے زائد کی بدعنوانی ہوئی ہے: تیجسوی
اس فلیگ مارچ کے دوران کوتوالی اے ایس پی لا اینڈ آڈر، کوتوالی تھانہ انچارج سمیت بی ایس ایف نیم فوجی دستوں کے سینکڑوں اہل کار موجود تھے۔
آپ کو بتادیں کہ' بہار اسمبلی انتخابات تین مرحلوں میں ہونا ہے، جس کا پہلا مرحلہ پر امن طریقہ سے مکمل ہو چکاہے، اب 3 نومبر کو دوسرے اور 7 نومبر کو تیسرے مرحلے کے انتخابات ہونے ہیں، مزید 10 ستمبر کو کاؤنٹنگ ہوگی اور نتائج کے اعلان ہونگے۔