ETV Bharat / city

بہار اسمبلی میں سیشن کے آخری دن اپوزیشن کا ہنگامہ - opposition ruckus in bihar assembly

بہاراسمبلی کے سرمائی سیشن کے آخری دن آج بھی اپوزیشن کا ہنگامہ جاری رہا جس کی وجہ سے وقفہ سوالات نہیں ہو سکا۔

سیشن کے آخری دن اپوزیشن کا ہنگامہ
سیشن کے آخری دن اپوزیشن کا ہنگامہ
author img

By

Published : Nov 28, 2019, 7:05 PM IST

اسمبلی کی کاروائی شروع ہوتے ہی راشٹریہ جنتادل (آر جے ڈی) سمیت اپوزیشن کے سبھی اراکین نے بے روزگاری کے مسئلے پر ہنگامہ شروع کیا۔ اسمبلی اسپیکر وجے کمار چودھری نے وقفہ سوالات شروع کیا اور آرجے ڈی کے شکتی سنگھ یادو کے پوچھے گئے مختصر سولات کا خوراک وصارفین امور کے وزیر مدن سہنی جواب بھی دینے لگے لیکن آرجے ڈی سمیت اپوزیشن اراکین کے شوروغل کی وجہ سے ان کے جواب کو ٹھیک سے نہیں سنا جاسکا۔

اس پر اسمبلی اسپیکر مسٹر چودھری نے کہا کہ آرجے ڈی کے اراکین ایک جانب سوال پوچھ رہے ہیں تو دوسری جانب ان کی ہی جماعت کے اراکین ہنگامہ آرائی کر رہے ہیں۔ چودھری نے ہنگامہ کر رہے اپوزیشن اراکین سے خاموش رہنے اور وقفہ سوالات چلنے دینے کی درخواست کی لیکن اپوزیشن اراکین نہیں مانے اور شورو غل کرتے ہوئے ایوان کے بیچ میں آگئے جس کے بعد اسمبلی اسپیکر مسٹر چودھری نے ایوان کی کاروائی کو دو بجے دن تک کیلئے ملتوی کردی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.