کارگزار وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اپنی رہائش گاہ پر این ڈی اے کی چاروں حلیف جماعتوں کے لیڈران کے ساتھ میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ 15 نومبر کو دوپہر ساڑھے 12 بجے این ڈی اے قانون ساز پارٹی کی میٹنگ ہوگی اور اس میں لیڈر کے انتخاب کے ساتھ ہی دیگر ساری چیزیں طے ہوں گی ۔ مسٹر کمار نے کہا کہ میٹنگ میں فیصلہ ہونے کے بعد حکومت سازی کیلئے گورنر کے سامنے دعویٰ پیش کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ نومنتخب اراکین اسمبلی کی فہرست گورنر کو سونپ دی گئی ہے اور اس کے بعد نوٹیفکیشن بھی جاری ہوگیا ہے۔ فی الحال جو رکن اسمبلی ہیں وہ اب 16 ویں اسمبلی کے رکن نہیں ہیں۔
این ڈی اے کی میٹنگ میں وزیراعلیٰ نتیش کمار کے علاوہ نائب وزیراعلیٰ اور بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے لیڈر سشیل کمار مودی ، سابق وزیراعلیٰ اور ہندوستانی عوام مورچہ ( ہم ) کے صدرجیتن رام مانجھی ، ویکاس شیل انسان پارٹی ( وی آئی پی ) کے صدر مکیش سہنی ، بی جے پی کے ریاستی صدر سنجے جیسوال ، مرکزی وزیر نتیا نند رائے ، جنتا دل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو ) کے کارگذار صدر اشوک چودھری ، سنیئر لیڈر آر سی پی سنگھ ، وجے کمار چودھری ، ویجندر یادو اور سنجے جھا موجود تھے۔