ETV Bharat / city

بہار: نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل

author img

By

Published : Dec 15, 2020, 8:34 AM IST

ریاست بہار کے ضلع بکسر سے ماب لنچنگ کی خبر سامنے آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق معشوقہ سے ملنے پہنچے عاشق کو لڑکی کے اہل خانہ نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

mob lynching incident in buxar bihar
mob lynching incident in buxar bihar

بکسر: اطلاعات کے مطابق ضلع بکسر کے راج پور تھانے علاقے میں چھیڑ چھاڑ کے الزام میں معشوقہ کے اہل خانہ نے عاشق کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

نوجوان پر الزام ہے کہ وہ اپنی معشوقہ سے ملنے ان کے گھر چوری چھپے پہنچا تھا لیکن اسی دوران اہل خانہ کو ہلچل محسوس ہوئی۔ شور سن کر محلے کے لوگ بھی موقع پر پہنچ گئے۔ جہاں لوگوں نے نوجوان کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔ مقتول کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ' لڑکی کے گھر والوں نے سونو انصاری کو سازش کے تحت گھر بلا کر قتل کردیا'۔

ماب لنچنگ کا معاملہ

جیسے ہی مقامی پولیس کو ماب لنچنگ کی اطلاع ملی پولیس فوراً لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی ہے جبکہ مقتول کے اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ ایک سازش کے تحت سونو کو بلا کرکے قتل کیا گیا ہے۔

اہل خانہ نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملزمیں کو گرفتار کریں اور ان کو انصاف دلائیں۔

مذکورہ کیس کے تعلق سے سب ڈویژنل پولیس آفیسر گورکھ رام نے بتایا کہ مقتول رادھے شیام کمہار کے گھر داخل ہوا تھا جہاں معشوقہ کے اہل خانہ نے سونو انصاری پر چھیڑ چھاڑ کا الزام لگایا ہے۔ پولیس افسر نے بتایا کہ ابھی علاقے میں صورتحال معمول کے مطابق ہے۔ پولیس صورتحال پر نگاہ رکھے ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.