حزب اختلاف کے رہنما تیجسوی یادو نے کہا کہ لالو پرساد یادو غریبوں کے مسیحا ہیں اور ان سے ہمیں کافی کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ آج ان کی سالگرہ منائی جارہی ہے۔ لالو پرساد یادو ہمیشہ ہی غریبوں کے درمیان رہے ہیں لہذا ان لوگوں کے لیے سالگرہ منانا کافی سکون دیتا ہے۔
بہار میں آن لائن ریلی کے سوال پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا کہ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار 85 دن سے لاپتہ ہیں ، لوگ بھوک سے مر رہے ہیں لیکن انہیں عوام صرف سیاست کرنے کے لیے یاد آ رہی ہے۔
تیجسوی یادو نے مزید کہا کہ جن غریبوں نے انہیں ووٹ دیکر جیت دلائی ہے اور انہیں بہار کا وزیر اعلی بنایا ہے، انتہائی شرم کی بات ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران ان لوگوں کی خبر لینے والا بھی کوئی نہیں ہے۔