ETV Bharat / city

مونگیر: ڈی آئی جی کی عوام سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل

author img

By

Published : Oct 29, 2020, 9:01 PM IST

ضلع مونگیر میں مشتعل ہجوم نے باسودیو پور پولیس چوکی کو آگ کے حولے کرنے کے علاوہ مفصیل تھانہ کی 6 گاڑیوں کو نذرآتش کردیا گیا۔ ناراض لوگوں نے ایس پی آفس پر بھی حملہ کیا۔

Manu Maharaj on the road for peace in Munger
مونگیرمیں ڈی آئی جی کی عوام سے اپیل

ریاست بہار کے ضلع مونگیر میں ڈی آئی جی منو مہاراج امن کو برقرار رکھنے کے لیے سڑکوں پر گشت کرکے لوگوں سے مستقل اپیل کر رہے ہیں کہ وہ قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لیں اور امن برقرار رکھنے میں پولیس کی مدد کریں۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے بات کرتے ہوئے ڈی آئی جی نے بتایا کہ ضلع کے 4 پولیس اسٹیشنوں کو نذر آتش کردیا گیا ہے جس میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

مونگیرمیں ڈی آئی جی کی عوام سے اپیل

انہوں نے کہا کہ باسودیو پور پولیس اسٹیشن کے انچارج سشیل کمار سنگھ مفصیل پولیس تھانہ انچارج برجیش کمار سنگھ کو فوری طور سے معطل کردیا گیا ہےاور انہوں نے کہا کہ ملزمان کے خلاف بھی کاروائی کی جارہی ہے۔

انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ امن و امان کو قائم کرنے میں پولیس کی مدد کریں، پولیس آپ کے ساتھ ہے، مجرموں کو کسی بھی حالت میں نہیں بخشا جائے گا۔

واضح رہے کہ پیر کے روز مونگیر میں مورتی وسرجن کے دوران تشدد برپا ہوگیا، جس کا ویڈیو بدھ کے روز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگیا تھا، ویڈیو میں پولیس لوگوں کو بے دردی سے مارتی ہوئی نظر آرہی ہے، اس حادثے کے بعد ضلع میں پولیس کے خلاف غم و غصہ پایا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.